Author Topic: فرائضی تحریك  (Read 1117 times)

Offline Abdullah gul

  • Teme-03
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 3411
  • My Points +3/-0
  • Gender: Male
فرائضی تحریك
« on: August 29, 2009, 03:29:26 PM »
فرائضی تحریك

فرائضی تحریك كے بانی حاجی شریعت اللہ تھے۔ ان كی یہ تحریك مسلم بنگال كی مقبول ترین تحریك تھی۔ جس كا مركزی نقطہ یہ تھا كہ فرائض مثلاً نماز، روزہ، زكوٰۃ اور حج كو باقاعدگی سے ادا كیا جائے۔ آپ نے بدعات كے خاتمہ كی كوشش كی اور ہندو زمینداروں كے ظالمانہ رویے كے خلاف كسانوں كی حمایت كی۔

آپ كے بعد اس تحریك كو آپ كے صاحبزادے حاجی محمد محسن عرف دودھو میاں نے زور و شور كے ساتھ جاری ركھا۔ دودھو میاں نے فرائضی تحریك كو عوامی بنا دیا۔ فرائض كی بجا آوری كے ساتھ ساتھ اس تحریك نے كسانوں كے مسائل كی طرف بھی بھرپور توجہ دی۔ اس تحریك كی وجہ سے مسلمان كاشتكاروں میں اتنی جرات پیدا ہو گئی كہ انہوں نے زمینداروں كی دھونس برداشت كرنے سے انكار كر دیا۔