Author Topic: فنڈزکی عدم دستیابی، ملک کی پہلی لاء یونیورسٹی کا قیام روک دیاگیا، جنوری سے داخلے  (Read 1389 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

 
فنڈزکی عدم دستیابی، ملک کی پہلی لاء یونیورسٹی کا قیام روک دیاگیا، جنوری سے داخلے شروع ہونا تھے
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ہائر ایجوکیشن کمیشن نے فنڈزکی عدم دستیابی کے باعث ملک کی پہلی وفاقی لا یونیورسٹی کا قیام روک دیا ہے۔ وزیراعظم کی مشیر اور ہائر ایجوکیشن کمیشن کی چیئرپرسن شہناز وزیر علی نے جنگ کو بتایا کہ فنڈزکی عدم دستیابی کے باعث لا یونیورسٹی اس سال کام شروع نہیں کرسکے گی کیونکہ ہماری ترجیح پہلے سے قائم جامعات کو چلانا ہے، ابھی تو لا یونیورسٹی کے قیام کا ایکٹ بھی جاری نہیں ہوا۔ واضح رہے کہ لا یونیورسٹی کے تحت کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں جنوری2009ء کے شروع میں باقاعدہ داخلے شروع ہونا تھے، جہاں طلبہ کو5 سالہ ایل ایل بی کورس کرانا تھا جبکہ تدریس کیلئے20 سے زائد اساتذہ کو بیرون ملک اسکالر شپ پر بھیجا گیا تھا، جو اب واپس آگئے ہیں۔ کراچی میں اس کیمپس کیلئے ڈیفنس سوسائٹی میں صراط مستقیم فاؤنڈیشن کی15 ہزار اسکوائر فٹ رقبے پر مشتمل عمارت حاصل کرلی گئی ہے۔ جس کی لائبریری کیلئے78 لاکھ روپے کی ساڑھے6 ہزار کتابیں بھی خریدی جا چکی ہیں جبکہ پروجیکٹ ڈائریکٹر کے طور پر ڈاکٹر امجد غازی کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ عمارت کے کرائے کی مد میں لاکھوں روپے ماہانہ ادا کیے جا رہے ہیں، اس سال5 سالہ ایل ایل بی پروگرام کی خاص بات یہ ہے کہ طلبہ کو عربی، چینی، فرانسیسی اور جرمن زبان میں سے کسی ایک کا لازمی انتخاب کرنا پڑے گا۔



شکریہ جنگ