Author Topic: انرولمنٹ اور ایڈمٹ کارڈز جاری نہ کرنے کے خلاف مظاہرہ  (Read 2418 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
انرولمنٹ اور ایڈمٹ کارڈز جاری نہ کرنے کے خلاف مظاہرہ    
کراچی: پیک پرائیوٹ اسکولز ایسوسی اشین کے تحت جمعرات کو 20 سال سے زائد عمر کے افراد کو انرولمنٹ کارڈ زاور ایڈمٹ کارڈز جاری نہ کرنے کے خلاف میٹرک بورڈ افس کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس سے ایسوسی ایشن کے چیرمین حیدر علی نے خطاب کیا اور مطالبہ کیا کہ عدالتی فیصلے پر عمل کرتے ہوئے فوری ایڈمٹ کارڈ جاری کئے جائیں۔ واضح رہے کہ میتڑک بورڈ نے 12جنوری 2011 کو بورڈ آف گورنز کے اجلاس مین فیصلہ کیا تھا کہ 20 سال سے زائد عمر کے افراد کو ریگولر امتحان دینے کی اجازت نہیں ہوگی البتہ وہ پرائیویٹ امیدوار کی حیثیت سے امتحان دے سکیں گے تاہم بورڈ کی انتظامیہ 6 ماہ کی تاخیر کے بعد 7 جولائی کو نوٹیفیکشن جاری کیا تھا اس دوران نجی اسکولوں نے 20 سال زائد عمر کے طلبہ کو داخلہ بھی دے دیا تھا مگر بورڈ نے ان کو انرولمنٹ کارڈ جاری نہیں کئے اور نہ ہی انھیں ایڈمٹ کارڈز مل سکے جس پر دو متاثرہ طلبہ عدالت چلے گئے اور عدالت نے بورڈ کو انھین ایڈمٹ کارڈ جاری کرنے کا حکم دیا ۔