Author Topic: UET Mardan student protest  (Read 2516 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
UET Mardan student protest
« on: April 22, 2010, 11:29:37 PM »
UET Mardan Student Protest

مردان انجینرنگ یونیورسٹی کے طلبہ کا احتجاجی مظاہرہ
انجینرنگ یونیورسٹی مردان کیمپس کے طلبہ نے اپنے مطالبات کے حق میں بدھ کو دوسرے روز بھی اپنا احتجاج جاری رکھتے ہوئے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
کلاسز اور ڈیپارنمنٹ مکمل طور پر بند کردیئے گئے انہوں نے پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے۔
جن پر ان کے مطالبات درج تھے۔
طلبہ کا موقف تھا کہ پاکستان انجینرنگ کونسل کے ساتھ رجسٹریشن نہ ہونے  کے باعث ان کا مستقبل تاریک ہے۔
انہوں نے یونیورسٹی کے ایک استاد احمد خان کی جانب سے طلبہ کو مشتعل کرنے کی کوششوں کی مذمت کی اور کہا کہ وہ یونیورسٹی کے پرامن ماحول کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں۔
انہوں نے گورنر اور وزایراعلی سے اپیل کی کہ اس معاملے میں مداخلت کرکے ان کا مستقبل تاریک ہونے سے بچا جائے ۔