Author Topic: گورنمنٹ ٹیكنیكل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ تلہ گنگ روڈ میانوالی  (Read 1452 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
نوٹس داخلہ بابت سال 2009-2010

ادارہ ہذامیں الیكٹرونكس ٹیكنالوجی میں تین سالہ ڈپلومہ آف ایسوسی ایٹ انجینئر كے سال اول ریگولر غیر رعایتی كیم میں داخلہ كے لیے امیدواران سے درخواست فارم پر درخواستیں مطلوب ہیں۔

داخلہ كے لیے اہلیت:

امیدواروں نے سیكنڈری سكول سرٹیفكیٹ یااس كے مساوی امتحان پاس كیا ہو۔ انگلش ریاضی فزكس اور كیمسٹری میں لازمی پاس كیا ہو۔ اور تمام مضامین كے حاصل كردہ مجموعی نمبر 40%سے كم نہ ہوں۔

میرٹ:

داخلہ خالصتاً میرٹ پر ہو گا۔

میرٹ لسٹ انگلش ریاضی فزكس اور كیمسٹری میں حاصل كردہ مجموعی نمبروںسے مرتب كی جاتی ہے۔

عمر:  امیدواروں كی عمر 31اگست 2009 تك 18سال سے زائد نہ ہو۔

دیگر معلومات:

عمر میں رعایت نشستوں كی تقسیم صوبہ پنجاب سرگودھا ڈویژن معذور مخصوص نشستوں كی بنیاد پر داخلہ كا طریقہ قواعد و ضوابط اور معلومات كی تفصیل پراسپیكٹس میں دی گئی ہے۔

پراسپیكٹس دفتر ہذا سے دفتری اوقات میں مبلغ 100روپے دائر كر كے حاصل كیے جا سكتے ہیں۔ بذریعہ ڈاك پراسپیكٹس منگوانے كے لیے 100روپے كا بنك ڈرافٹ بنام پرنسپل اور ایك عدد لفافہ 10*12جس پر پچاس روپے كی ڈاك ٹكٹ چسپاں ہوں ااور منگوانے كا پتہ درج ہو بھیجیں۔ درخواست جمع كروانے كی آخری تاریخ مورخہ 25-8-2009تك بوقت 2:00بجے دوپہر تك بذریعہ ڈاك وصول كی جائیں گی نامكمل اور تاخیر سے موصو ل ہونے والی درخواستیں مسترد كر دی جائیں گی۔

نوٹ:

داخلہ كے لیے انٹرویو اور حفظ قرآن كے ٹیسٹ پراسپیكٹس میں دیے گئے ہیں۔ داخلہ پروگرام كے جدول كے مطابق ہوں گے اس كے لیے كوئی بھی علیحدہ چٹھی جاری نہیں كی جائے گی۔ غیر رعایتی سكیم كے تحت ٹیكنالوجی میں 60سیٹوں پر داخلہ ہو گ۔

ٹیكنیكل ایجوكیشن اینڈ ووكیشنل ٹریننگ اتھارٹی ﴿ٹیوٹا﴾

سیف اللہ ملك﴿پرنسپل﴾ گورنمنٹ ٹیكنیكل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ تلہ گنگ روڈ میانوالی

فون نمبر: 0459-920118