Author Topic: Gunmen attack Sri Lankan cricket team Grab of gunmen in Lahore The shooting bega  (Read 2037 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

لاہور : سری لنکن ٹیم پر فائرنگ،چھ کھلاڑی زخمی5 اہلکار ہلاک

لاہور: لاہور کے علاقے لبرٹی چوک سے گزرنے والی سری لنکن ٹیم کے قافلے میں شریک پولیس اسکواڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سری لنکن ٹیم کے چھ کھلاڑی زخمی اور پانچ اہلکار وں سمیت سات افراد ہلاک ہوگئے۔آج نیوز کے مطابق سری لنکن ٹیم اور ان کی سیکورٹی پر معمور قافلہ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کی جانب لبرٹی چوک سے گزر رہا تھا کہ اچانک نامعلوم افراد کی جانب سے سیکورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی گئی جس سے موقعے پر ہی پانچ سیکورٹی اہلکاروں سمیت سات افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔جبکہ چھ سری لنکن کھلاڑیوں کے بھی زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔پنجاب حکومت کا موقف ہے کہ فائرنگ سری لنکن ٹیم پر حملہ نہیں بلکہ دو گروہوں میں تصادم کا نتیجہ ہے۔

فائرنگ کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر زخمی اہلکاروں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔واقعے کے فوراً بعد پاکستان اور سری لنکا کے ٹیمیں واپس ہوٹل چلی گئیں۔فائرنگ کے بعد قذافی اسٹیڈیم سے ملحقہ سڑکیں بند مال روڈ اور دیگر راستوں پر شدید ٹریفک جام ہوگیا ہے ۔ واقعے کے بعد سری لنکا کی جانب سے ٹیسٹ میچ اور دورہ پاکستان منسوخ کردیا گیا ہے۔

شکریہ آج نیوز

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

لاہور میں سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پر فائرنگ 4 کھلاڑی زخمی5 پولیس اہلکار ہلاک

لاہور میں سری لنکا کرکٹ ٹیم کو سٹیڈیم لے جانے والی بس پر فائرنگ میں کم از کم چار سری لنکا کے کھلاڑی اور کئی پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔

سری لنکا کی ٹیم کو سٹیڈیم لے جانے والی بس کے ڈرائیور خلیل احمد نے بی بی سی اردو سروس کی نامہ نگار منا رانا کو بتایا کہ لبرٹی روانڈ آباؤٹ کے پاس ان کی بس پر عقب سے ایک دستی بم پھینکا گیا جو کہ بس پر نہیں لگا سکا۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد سامنے کی جانب سے بھی ایک نقاب پوش حملہ آوور نے دستی بم پھینکا جو کہ بس کے نیچے گر لیکن انہوں نے بس کی رفتار بڑھا دی اور دستی بم بس کے پیچھے پٹھا۔

خلیل احمد نے بتایا کہ اس دوران بس پر چاروں طرف سے فائرنگ شروع ہو گئی جس میں ان کے مطابق دو کھلاڑی زخمی ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ حملہ آووروں کی تعداد بارہ سے پندرھ تک تھی جو مختلف اطراف سے بس پر فائرنگ کر رہے تھے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے سری لنکا کے کرکٹ حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فائرنگ کے اس واقعہ میں پانچ پولیس والے ہلاک ہو گئے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے اطلاع دی ہے کہ سری لنکا کے چار کھلاڑی زخمی ہو گئے ہیں۔

اس فائرنگ میں کئی پولیس والوں کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

شکریہ بی بی سی

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Gunmen attack Sri Lankan cricket team
Grab of gunmen in Lahore
The shooting began near the Gaddafi stadium

At least five members of the Sri Lankan cricket team have been injured in a shooting incident in the Pakistani city of Lahore, a Sri Lankan minister says.

Sports Minister Gamini Lokuge told the BBC said that early reports said indicated that the injuries to five players and a coach were minor.

The incident happened when unidentified gunmen fired on a convoy carrying Sri Lankan and Pakistani cricketers.

Unconfirmed reports say some policemen had been killed by the shooting.

Sri Lankan media reports said two of the players including Thilan Samaraweera, who scored a double century in the ongoing Test match, have been taken to hospital.

The convoy was carrying Pakistani and Sri Lankan cricketers to the Gaddafi stadium, which is hosting a Test match between the two sides. The third day of play in the Second Test was scheduled to begin.

Pakistan map
"It appears that our team bus was targeted on the way to the match. It appears that four of our cricketers have been injured and taken to the hospital," a Sri Lankan cricket official told an Indian TV channel from Colombo.

TV pictures showed two gunmen with backpacks on the road where the incident happened.

An eyewitness told Reuters news agency that three policemen and a traffic warden had been killed in the incident.

Shop owner Ahmed Ali said two policemen had been driving behind the team bus when the attack happened.

"It was a very heavy firing and I heard at least two explosions at the time," an eyewitness told Reuters.

Pakistani invited Sri Lanka to tour after India's cricket team pulled out of a scheduled cricket tour following the deadly November attacks in the western Indian city of Mumbai. bbc

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

سری لنکن کرکٹ ٹیم پر لاہور میں حملہ،متعدد کھلاڑی زخمی،5سیکورٹی اہلکاروں سمیت7افراد جاں بحق

لاہور میں سری لنکا کرکٹ ٹیم کو سٹیڈیم لے جانے والی بس پر فائرنگ میں کم از کم چار سری لنکا کے کھلاڑی اور کئی پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔جبکہ دو طرفہ فائرنگ سے 5اہلکار اور2نامعلوم افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔نمائندہ اُردو پوائنٹ اعجاز وسیم باکھری کے مطابق دہشتگردی کے اس حملے میں 2سری لنکن کھلاڑی سنگاکارا اور سماراویرا شدید زخمی ہیں جن کا مقامی ہسپتال میں آپریشن جاری ہے۔نمائندہ کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری دوسرا ٹیسٹ میچ منسوخ کر دیا گیا اور سری لنکن ٹیم نے واپسی کی تیاریاں شروع کر دی ہیں۔سری لنکن کرکٹ چیف دلیپ مینڈس نے سری لنکا کی ٹیم کو فوری طور پر پاکستان سے نکل جانے کا کہا ہے۔سری لنکا کی ٹیم کو سٹیڈیم لے جانے والی بس کے ڈرائیور خلیل احمد نے برطانوی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ لبرٹی روانڈ آباوٴٹ کے پاس ان کی بس پر عقب سے ایک دستی بم پھینکا گیا جو کہ بس پر نہیں لگ سکا۔انہوں نے بتایا کہ اس کے بعد سامنے کی جانب سے بھی ایک نقاب پوش حملہ آوور نے دستی بم پھینکا جو کہ بس کے نیچے گر الیکن انہوں نے بس کی رفتار بڑھا دی اور دستی بم بس کے پیچھے پھٹا۔خلیل احمد نے بتایا کہ اس دوران بس پر چاروں طرف سے فائرنگ شروع ہو گئی جس میں ان کے مطابق دو کھلاڑی زخمی ہو گئے ۔انہوں نے بتایا کہ حملہ آووروں کی تعداد بارہ سے پندرہ تک تھی جو مختلف اطراف سے بس پر فائرنگ کر رہے تھے ۔فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے سری لنکا کے کرکٹ حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فائرنگ کے اس واقعہ میں پانچ پولیس والے جاں بحق ہو گئے ہیں۔برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز نے اطلاع دی ہے کہ سری لنکا کے چار کھلاڑی زخمی ہو گئے ہیں۔اس فائرنگ میں کئی پولیس والوں کے بھی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

شکریہ