Author Topic: آئی ایس او کی تحریک حمایت مظلومینِ جہاں  (Read 1952 times)

Offline imamiamoderator

  • Newbie
  • *
  • Posts: 42
  • My Points +0/-0

آئی ایس او کی تحریک حمایت مظلومینِ جہاں
امامیہ اسٹو ڈنٹس آرگنا ئز یشن پا کستان کی جانب سے ''تحریک حما یتِ مظلو مینِ جہاں '' کا اعلا ن کرنے کے بعد جمعرات کو پا کستان بھر میں صوبائی و ڈویژنل ہیڈکواٹر میں مر کزی اور ڈویژنل مسؤ لین پریس کا نفر نسز منعقد ہوءی ۔امامیہ اسٹو ڈنٹس آرگنا ئز یشن پا کستا ن لا ہو ر ڈویژن کی جانب سے ہو نے والی پر یس کا نفر نس میں مرکزی سینئر نا ئب صدر سید کمیل رضا شیرا زی نے ''تحریک حما یتِ مظلو مینِ جہاں'' کے پرو گرامات سے میڈیا کو آگا ہ کیا
انہوں نے کہا ہما ریی یہ تحریک پو ری دنیا کے مظلومین کی جانب سے اٹھنے والی بیداری کی لہر کی حما یت میں ہے ۔
ہم ہر ظلم کے خلا ف اور ہر مظلو م کے ساتھ ہیں خو اہ وہ کسی مذہب یا مکتب سے تعلق رکھتا ہو انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اٹھنے والی مصر ، تیو نس ، لیبیااور بحرین اورغر ض مشر قِ وسطیٰ میں اٹھنے والی ملتِ مسلمہ کے غیریت مند نوجوانوں کی ظالم حکمرانوں کے خلا ف آواز پر خرا ج تحسین پیش کرتے ہیں
 اور ان کو سلا م پیش کرنے کیلئے ملک بھر میں سیمینا رزاور مظا ہرے اور تعلیمی اداروں میں ظلم سے پردہ اٹھانے کیلئے تصویری نما ئش ہر وہ اقدام کیا جائے گا جو اُ ن کے لیے مر ہم ثابت ہو گا
۔مرکزی سینئر نائب صدر نے کہا کہ سعودی حکمرا نوں کااس تحریک کو دبا نے کیلئے یہودی سازشوں کو کامیاب بنا نے کیلئے بھر پور سا تھ دینا افسوس ناک ہے اس کے ساتھ ساتھ فوجی فاونڈیشن پا کستان کی جانب سے بحرین کی مظلوم عوام کو کچلنے کیلئے ملک بھر سے جا ری بھرتیاں نا قابل بر داشت ہے۔پریس کا نفر نس میں موجو د لا ہو ر ڈویژن کے نائب صدر عابد حسین نے کہا کہ فو جی فا و نڈیشن کی جانب سے کی جانیوالی بھرتیاں پو ری اسلامی دنیابا لخصوص بحرینی عوام میں پاکستان سے نفرت بڑھا رہی ہیں اور وہاں پر بسنے والے پاکستانی اس نفرت اور غم و غصے کا شکا ر ہو رہے ہیں ۔
 انہوں نے حکو مت کو خبر دارکیا کہ اگر یہ عوامی تحریک کا میاب ہو ئی تو وہاں بسنے والے 60000ساٹھ ہزار پا کستانیوں کے جان و مال کو جو نقصان پہنچے گا اس کی ذمہ دار مغر ب کی اسیر ہما ری نا اہل حکومت ہو گی۔ڈو یژنل جنرل سیکرٹری نے کر م امن معاہدے کی خلا ف ورزی کی پر زور مذمت کی اوراسے حکومت کی نااہلی اور بے تو جہی کی وجہ قرار دیا
انہوں نے حکومت سے مطا لبہ کیاکہ کرم ایجنسی کے افراد کوفوری طور پر رہا کر وایاجائے اور ملک دشمن عنا صر کو کرار واقعی سز ا دی جائے ۔ انہوں نے ''تحریک حما یتِ مظلومینِ جہاں '' کے حو الے سے برو ز جمعہ بو قت 4 بجے شام ڈو یژنل ہیڈ کو اٹر لاہو ر، پر یس کلب لاہو ر کے سامنے مظاہرے کا اعلا ن کیا کانفرنس میں مو جو د مولانااحمد اقبال صا حب نے اما میہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جا نب سے تحریک کی بھر پو ر حما یت کا اعلا ن کیا اور کہا کہ علماء اور طلبا ء مل کر بیداریِ ملتِ مسلمہ کے لیے اپنا کردارادا کریں
http://www.isopakistan.org/index.php?option=com_content&view=article&id=106%3A2011-03-31-20-52-45&catid=36%3Arehbar

Offline imamiamoderator

  • Newbie
  • *
  • Posts: 42
  • My Points +0/-0
Re: تحریک حمایتِ مظلومینِ جہاں
« Reply #1 on: April 07, 2011, 05:11:10 PM »
کوئٹہ: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام اردو یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سربراہ علامہ مقصود علی نے کہا ہے کہ بحرین کے عوامی انقلاب کو کچلنے کے لئے دیگر ممالک کی فوجیں وہاں بھیجنا افسوس ناک امر ہے۔ بحرین کے حکمرانوں کو عوامی مطالبات تسلیم کرتے ہوئے جمہوریت کی سمت بڑھنا ہو گا۔

Offline imamiamoderator

  • Newbie
  • *
  • Posts: 42
  • My Points +0/-0
سرگودھا میں تحریک حمایتِ مظلومینِ جہاں
« Reply #2 on: April 07, 2011, 05:11:44 PM »
سرگودھا میں  تحریک حمایتِ مظلومینِ جہاں
سرگودھا: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے صوبائی صدر محمد نواز لہری نے کہا ہے کہ بحرین، لیبیا، تیونس اور یمن میں بادشاہی نظام کے خلاف چلنے والی تحریکون کی حمایت کی جائے گی۔ ان ممالک کےاندرونی معاملات میں مداخلت پر پاکستان اور امریکی حکمرانوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہیں گے۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز پریس کلب سرگودھا میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان حکومت کی طرف سے نیشنل گارڈز کی بھرتیاں کی گئیں اور بحرین، لیبیا، تیونس وار یمن میں جاری آزادی کی تحریکوں کو روکنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بھر میں تحریک حمایت مظلومین جہاں کا اعلان کر چکی ہے اور جمعہ کے روز ملک بھر میں ریلیاں، واکس اور احتجاجا وال چاکنگ کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ امریکہ جان بوجھ کر مسلمان ملکوں پر حملہ کر کے ہزاروں مسلمانوں کے خون سے ہاتھ رنگ چکا ہے۔ امریکہ نے لیبیا میں ظالمانہ اقدامات کئے ہیں۔
عالم اسلام امریکی مداخلت کو روکنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ امریکی پادری نے قرآن پاک کو جلانے کی جسارت کی لیکن مسلمان ممالک کی طرف سے امریکہ کو اس پادری کے خلاف کاروائی کا پابند بنایا جائے۔ پریس کانفرنس کے دوران ڈویژنل صدر آئی ایس او ساجد سعید اور رکن نظارت سرگودھا ڈویژن زین علی بابر بھی موجود تھے۔

Offline imamiamoderator

  • Newbie
  • *
  • Posts: 42
  • My Points +0/-0
ملتان میں تحریک حمایتِ مظلومینِ جہاں
« Reply #3 on: April 07, 2011, 05:12:28 PM »
ملتان میں تحریک حمایتِ مظلومینِ جہاں
ملتان: امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ڈویژنل صدر سید تجمل حسین نقوی نے کہا ہے کہ بحرین میں بیرونی مداخلت ختم کی جائے اور وہاں کے مظلومین سے اظہار یکجہتی کے لئے آئی ایس او نے تحریک حمایت مظلومین چلانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں جلسہ جلوس مظاہرے سیمینار اور تصاویری نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار گزشتہ روز پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا گیا ہے۔