Author Topic: جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ کے امتحانات  (Read 978 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ کے امتحانات
کراچی : بین الاقوامی شہرت یافتہ دینی درسگاہ جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ کے ششماہی امتحانات کا آغاز 10جنوری سے ہوگا ،ملکی وغیر ملکی5ہزار سے زائد طلباوطالبات شرکت کریں گے،جبکہ درجہ حفظ کے امتحانات کا آغاز13جنوری سے ہوگا۔
جامعہ بنوریہ عالمیہ میں رئیس وشیخ الحدیث مفتی محمدنعیم اور ناظم تعلیمات وشیخ الحدیث مولانا عبدالحمید خان غوری کی زیر صدارت مجلس تعلیمی اور انتظامی کمیٹی کا مشترکہ اجلاس میں امتحانات کی تیاری اور تعلیمی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔۔اس موقع پر اجلاس میں شریک اساتذہ وعلماء وانتظامیہ کے افراد سے گفتگوکرتے ہوئے
 مفتی محمدنعیم نے کہاکہ مدارس پر سب کی نظریں مرکوز ہیں مدارس طلبا وطالبات کی اخلاقی وتعلیمی تربیت کی فلاحی درسگا ہیں ہیں ،حکومتیں مدارس کے ساتھ سوتیلا سلوک برتنے میں مصروف رہی ہیں ،آج بھی تبدیلی کے نعرے والی حکومت کا بھی وہی رویہ ہے۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کراچی ایڈیشن میں مورخہ 10جنوری 2019ء  کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"