Author Topic: دیہات میں خود روزگاری كے مواقع  (Read 4268 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
دیہات میں خود روزگاری كے مواقع
« on: December 04, 2007, 08:28:17 PM »
ہمارے ملك میں دیہی علاقوں میں بیروزگاری اور نیم روزگاری كا گراف بہت

اونچا ہے حالانكہ اللہ تعالیٰ نے ہمارے دیہی علاقوں كو ایسے وسائل سے نوازا

ركھا ہے كہ اگر انہیں صیح طور پر بروئے كار لایا جائے تو نہ صرف دیہی علاقوں

سے بیروزگار اور شہروں كی طرف نقل مكانی كا خاتمہ كیا جاسكتا ہے بلكہ

ملك كی مجومعی ترقی میں خاطر خواہ اضافہ كیا جاسكتا ہے لیكن ہماری

بدقسمتی رہی ہے كہ ملكی وسائل كو صیح انداز میں استعمال كرنے كا رجحان

نہ تو حكومتی سطح پر پایا جاتا ہے اور نہ ہی نجی طور پر ان وسائل كو زیادہ

موثر انداز میں بروئے كار لایا جاسكتا ہے۔یوں تو اس كی بہت سی وجوہات

ہوسكتی ہیں لیكن اس كی سب سے بڑی وجہ سركاری مشینری كی ناہلی

اور كرپشن ہے۔اس كے علاوہ خواندگی كی شرح انتہائی پست ہونے كی بنائ پر

ان وسائل كو صیح طور پر استعمال كرنا ممكن نہیں ۔لیكن آج كل پاكستان كے

بہت سے علاقے ،خاص طور پر وہ علاقے جن كا انحصار زراعت پر ہے وہاں كے

نوجوان كافی حد تك تعلیمی میدان میں آگے بڑھ رہے ۔لیكن حصول روزگار میں

ناكامی كی وجہ سے دیہی علاقوں كے نوجوانوں میں جو تعلیمی شعور بیدار

ہوا تھا ۔آہستہ آہستہ ماند پڑتا جارہا ہے اور جب كسی قوم كو تباہی اور بربادی

سے بچانا ممكن نہیں رہتا ۔ضرورت اس امر كی ہے كہ حكومت نجی اور دونوں

سطحوں پر ایسی ترغیبات مہیا كرے كہ نئی نسل خود بخود تعلیم كی طرف

راغب ہو۔ظاہر ہے اس كے لیے ایك اجتماع فكری اور معاشی انقلاب كی ضرورت ہے

لیكن قوموں كی زندگی میں انقلابات بہت كم وقوع پذیر ہوتے ہیں ۔خدا كرے كہ

وطن عزیز میں كوئی ایسی انقلابی اور مخلص قیادت سامنے آئے جو ہر شعبہ

زندگی میں دور رس مثبت تبدیلیاں لائے ۔بہرحال یہ ایل الگ موضوع ہے جو اس

كتاب سے تعلق نہیں ركھتا ۔اس باب میں ہم یہ چاہتے ہیں كہ دیہی علاقوں كے

خواندہ خواتین و حضرات كو ان ذرائع سے آگاہ كریں جنہیں برائے كار لاكر وہ اپنے

لئے روزگار پیدا كرسكتے ہیں ۔ذیل میں ان ذرائع كی نشاندہی كی گئی ہے ۔جن

میں معمولی سرمایہ كاری كركے اپنی محنت و مشقت سے آمدنی كے معقول

ذرائع پیدا كرسكتے ہیں ۔

دیہی علاقوں میں زیادہ تر ایسے كاروبار اور گھریلو صنعتیں كامیابی كے ساتھ

چلائی جاسكتیں ہیں جن كے لئے وسائل مقامی طور مہیا ہوں یا جن كی كھپت

مقامی طور پر ہوسكتی ہو۔