Author Topic: حیدرآباد ایڈوانس فیس وصولی احتجاج  (Read 1136 times)

Offline fizza bano

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2382
  • My Points +1/-0

 حیدرآباد ایڈوانس فیس وصولی احتجاج
حیدرآباد: حیدرآباد میں نجی اسکولوں کی جانب سے دو ماہ کی چھٹیوں کی ایڈوانس فیس وصولی پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ پاسبان کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ نجی اسکول مالکان مختلف طریقوں سے والدین سے پیسے بٹورتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پرائیوٹ اسکولوں میں دو ماہ کی چھٹیوں کی ایڈوانس فیس وصول کی جا رہی ہے۔ فیس نہ دینے پر کئی بچوں کے داخلے منسوخ کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پرائیوٹ اسکول مالکان کو دو ماہ کی چھٹیوں کی فیس نہ لینے کا پابند کیا جائے۔
آج ٹی وی