Author Topic: HSP,Society Flower ShowInauguration  (Read 1534 times)

Offline fizza bano

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2382
  • My Points +1/-0
HSP,Society Flower ShowInauguration
« on: February 25, 2011, 09:03:54 AM »
HSP,Society Flower ShowInauguration
کراچی: رنگارنگ تقریب میں 60 ویں پاکستان فلاور شو 2011ء کا افتتاح جمعرات کو ڈی ایچ اے سی ویو پبلک پارک میں ہوا۔سالانہ پھولوں کی نمائش کاانعقاد ہارٹیکلچرل سوسائٹی آف پاکستان(HSP) نے ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی اورکنٹونمنٹ بورڈ کلفٹن کے اشتراک سے کیاتھا۔تقریب میں رنگارنگ موسمی پھول ایک قوس وقزح کا حسین منظر پیش کررہے تھے۔ اس موقع پر مختلف کیٹیگریز میں جیتنے پر متعدد اداروں کو انعامات دیئے گئے۔ ڈیفنس اتھارٹی نثار شہید پارک،سی بی سی بخاری پارک اور سی بی سی راحت پارک نے بڑے،میڈیم اور چھوٹے پارکوں میں بالترتیب پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ڈی ایچ اے گذری ہل ٹاپ اور ڈی ایچ اے مومن روکری نے خوب صورت اسپارٹ کی کیٹگری میں پہلی اوردوسری پوزیشن حاصل کی۔ نمائش عام پبلک کے لیے اتوار تک جاری رہے گی۔
شکریہ جنگ