Author Topic: جامعہ زکریاانسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن کے زیراہتمام سیمینار  (Read 600 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

جامعہ زکریاانسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن کے زیراہتمام سیمینار
ملتان :جامعہ زکریاانسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنسز اینڈ نیوٹریشن کے زیراہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کینیڈا کے سینئر فوڈ ٹیکنالوجسٹ مسٹر کوئنٹن جانسن نے فوڈ ٹیکنالوجی بارے طلباء کو آگاہی دی۔ وہ پاکستان میں آٹے کے اندر مختلف غذائی اجزاء کی شمولیت پر کام کررہے ہیں ۔انہوں نے پاکستان کی آبادی میں خاص طور پر خواتین اور بچوں میں بڑھتی ہوئی غذائی کمی پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہاکہ چیلنجز کا حل تلاش کرنے میں ریسرچ کا اہم رول ہے۔ ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف فوڈ سائنس اینڈ نیوٹریشن زکریایونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر نے کہا کہ ملکی بقاء کیلئے شعبہ تعلیم اور صحت کو پہلی ترجیح دینی ہوگی۔ یورپ اور مغرب کی ترقی کی وجہ ریسرچ کلچر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آٹے میں غذائی اجزاء کی شمولیت کی آگاہی سے متعلق شعبہ فوڈ سائنس جنوبی پنجاب میں نمایاں کردار ادا کررہاہے۔ سیمینار میں نیوٹریشن انٹرنیشنل پاکستان کی نمائندہ ڈاکٹر عنبر ، شعبہ فوڈ سائنس کے فیکلٹی ممبران ڈاکٹر طارق اسماعیل ، ڈاکٹر ماجد حسین ، ڈاکٹر خرم افضل اور ڈاکٹر عامر اسماعیل ، ڈاکٹر توصیف ، ڈاکٹر عدنان نے بھی خطاب کیا ۔
حو الہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ ملتان ایڈیشن مورخہ 26 نومبر 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"