PakStudy :Yours Study Matters

Crreer Planning In Pakistan => Carrier Planning After Intermediate and Graduation => Other sources of Job => Topic started by: Haji Hasan on December 04, 2007, 06:56:42 PM

Title: بیرون ملك تعلیم كے مواقع
Post by: Haji Hasan on December 04, 2007, 06:56:42 PM
نوجوانوں كو بیرون ملك تعلیم حاصل كرنے كے مواقع دو طرح سے مل سكتے ہیں :وہ نوجوان جو اعلیٰ كاركردگی كے مالك ہیں ان كے لیے كینیڈا ،امریكہ ،یورپ ،آسٹریلیا اور جاپان كی طرف سے محدود تعداد میں تعلیمی وظائف مہیا كیے جاتے ہیں ۔ان ممالك كی حكومتوں كے علاوہ بہت عالمی رفاعی ادارے بھی باصلاحیت نوجوانوں كو تعلیمی وظائف دیتے ہیں ۔یہ وظائف زیادہ تر سائنس اور
ٹیكنالوجی كی تعلیم كے لیے مخصوص ہیں ۔یہ وظائف ایف ایس سی اور ڈپلومہ ہولڈرز سے لے كر پی ایچ ڈی تك كے طلبا ئ كو دیے جاتے ہیں ۔اگر آپ نے تعلیم كے كسی شعبے میں بورڈ یا یونیورسٹی میں پوزیشن حاصل كی ہو تو آپ كو چاہیئے كہ ان وظائف كے حصول كے لیے وزارت تعلیم حكومت پاكستان اسلام آباد كے شعبہ غیر ملكی وظائف سے رابطہ قائم كریں ۔
كیونكہ ان وظائف كے حصول كے بارے میں آپ كو مكمل معلومات یہاں سے ہی دستیاب ہوسكتی ہیں ۔

بیرون ملك تعلیم حاصل كرنے كا دوسرا طریقہ سیلف فنانسنگ كا ہے ۔اگر آپ سیلف فنانسنگ كے تحت كسی بیرون ملك تعلیم حاصل كرنے كے خواہش مندہیں تو اس كے لیے آپ كو بہت سوچ سمجھ كر فیصلہ كرنا ہوگا ۔بہتر طریقہ یہ ہوگا كہ سب سے پہلے آپ یہ فیصلہ كریں كہ آپ كو كس ملك یا كن ممالك میں سیلف فنانسنگ كے تحت تعلیم حاصل كرنا ہے ۔نام نہاد ایجوكیشنل ایڈوائزر

یا كنسلٹنٹس كی بجائے آپ متعلقہ ممالك یا ملك كے سفارت خانوں كے ساتھ بذریعہ ڈاك رابطہ كریں اور انہیں لكھیں كہ میں اس تعلیمی قابلیت كا مالك ہوں اور فلاں شعبہ میں آپ كے ملك میں ذاتی اخراجات كے بنیاد پر تعلیم حاصل كرنے كا خواہش مند ہوں براہ كرم مجھے معلومات فراہم كی جائیں كہ اس سلسلے میں مجھے كیا كرنا چاہیے ۔كوشش كریں جو خط آپ سفارت خانے كو لكھیں وہ تعلیمی یا كلچرل اتاشی كے نام تحریر كریں ۔كیونكہ مغربی ممالك كے زیادہ تر سفارتخانوں میں یہ طریقہ رائج ہیں كہ وہ تعلیمی ویزہ كے حصول كے بارے میں تو معلومات مہیا كردیتے ہیں لیكن كسی خاص یونیورسٹی یا تعلیمی ادارے كی نشاندہی نہیں كرتے اور تعلیمی ویزہ اس وقت تك نہیں مل سكتا

جب تك متعلقہ ملك كی كوئی منظور شدہ یونیورسٹی آپ كو داخلہ دینے كو وعدہ نہ كرے ۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے كہ آپ اپنی پسند كی یونیورسٹی سے رابطہ كس طرح قائم كریں ۔اس كے دو ذرائع ہوسكتے ہیں :