Author Topic: پبلك سروس كمیشن كے امتحانات برائے ملازمت  (Read 4264 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
وفاقی اور صوبائی پبلك سروس كمیشن كے مقابلے كے امتحانات كے علاوہ خصوصی شعبوں میں تربیت یافتہ افراد گریڈ 17 میں بھرتی كرنے كے لیے الگ الگ طریق كار اختیار كرتے ہیں ۔اس طریقہ كار كے تحت امیدواروں كو باقاعدہ گریجوایشن سیول كا مختلف مضامین میں تحریری امتحان نہیں دینا پڑتا بلكہ ان امیدواروں كا ایك پرچے پر مشتمل تحریری امتحان ہوتا ہے جس میں اسلامیات ،مطالعہ پاكستان ،جنرل نالج اور متعلقہ شعبے كے بارے میں سوالات شامل ہوتے ہیں ۔اس امتحان میں شامل ہونے كے لیے مقررہ قابلیت ہونا ضروری ہے ۔مثلا میڈیكل آفیسرز كے لیے ایم بی بی ایس ڈاكٹر ہی درخواست دینے كے اہل ہوں گے ۔اسی طرح لیبر آفیسرز كے لیے لائ گریجوایٹ ہی اہل ہوگا۔اس طریقہ امتحان میں ایك تحریری امتحان اور بعد ازاں انٹرویو لیا جاتا ہے ۔پبلك سروس كمیشن یہ امتحانات مختلف محكموں اور شعبوں میں درج ذیل قسم كی تقرریاں كرنے كے لیے منعقد كرتے ہیں ۔

صوبائی اور مركزی حكومت كے
 محكمہ صحت میں میڈیكل آفیسرز كی بھرتی ،
لائیو سٹاك كے شعبے میں ویٹنری ،آفیسرز ڈیزیز انو سٹیگیٹرز ،اسسٹنٹ ڈائیریكٹر لائیو سٹال اینڈ ڈیری لوكل گورنمنٹ جنگلا جنگلی حیات اور
 زراعت كے شعبوں میں ایس ڈی او پلاننگ اینڈ ڈویلیپمنٹ ،اسسٹنٹ انجئینر ،لوكل گورنمنٹ سب ڈویژنل فارسٹ آفیسرز اسسٹنٹ اگیری انجینئر ایگریكلچرز آفیسرز محكمہ تعلیم میں لیكچرار سیجیكٹ اسپیشلسٹ ،ہیڈ ماسٹرز اور ایجوكیشن آفیسرز محكمہ زراعت میں ڈپٹی ڈائریكٹر ﴿توسیع﴾ اسسٹنٹ ڈائریكٹر﴿زرعی﴾ واٹر مینجمنٹ آفیسرز، واٹر مینجمنٹ سپیشلسٹ ،اسسٹنٹ ایگرانوسٹ اسسٹنٹ ریسرچ آفیسر كاٹن انسپكٹر ،محكمہ محنت میں اسسٹنٹ ڈائریكٹر لیبر ویلفئیر اسسٹنٹ ڈائریكٹر ایمپلائمنٹ ،
ایكسچینج لیبر آفیسر ،ووكیشنل گائیڈنس آفیسر منیجر انٹرویو لڈ ایمپلائنمنٹ ایكسچینج ،ضلعی وائلڈ لائف آفیسرز ،
اسسٹنٹ ڈائریكٹر زولوجسٹ ،ریسرچ انوسٹیگیٹرز محكمہ امداد باہمی میں اسسٹنٹ رجسٹرار كو آپریٹیو سوسائیٹیز محكمہ امداد باہمی میں ایگری آفیسر
محكمہ خوراك میں سٹوریج آفیسرز،اسسٹنٹ اكائونٹنٹ آفیسر
محكمہ داخلہ میں سپرنٹنڈنٹ جیل اسسٹنٹ سب انسپكٹر پولیس
محكمہ اطلاعات میں انفارمیشن آفیسرز
شہری دفاع میں سول ڈیفنس آفیسرز محكمہ مواصلات میں تحصیل دار وغیرہ بھی پبلك سروس كمیشن كے ذریعے بھرتی كئے جاتے ہیں ۔