Author Topic: کوئٹہ کالج آف ٹیکنالوجی کی میرٹ لسٹ اور داخلہ سیٹوں میں ہونے والی کرپشن  (Read 805 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

کوئٹہ کالج آف ٹیکنالوجی کی میرٹ لسٹ اور داخلہ سیٹوں میں ہونے والی کرپشن
کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے بیان میں کہا ہے کہ کالج آف ٹیکنالوجی کی میرٹ لسٹ اور داخلہ سیٹوں میں ہونے والی کرپشن کے حوالے سے انکوائری کمیٹی تشکیل دے کرے میرٹ کی پامالی کاغذات میں رد و بدل کرنے والے کرپٹ عناصر کو سزا دی جائے تاکہ حق دار طلباء کو انکا حق مل سکے۔
انہوں نے کہا کہ کالج آف ٹیکنالوجی کے داخلوں میں بڑے پیمانے پر کرپشن کا سلسلہ اب بھی مختلف طریقوں سے جاری ہے مخصوص کوٹے کے تحت رہ جانے والی نشستوں پر بندر بانٹ کرکے میرٹ کی پامالی کی جارہی ہے جن کی تعداد سو سے زیادہ ہے
اس کوٹے کے تحت تمام سیٹوں کو میرٹ کے بنیاد پر شفاف طریقے سے پر کیا جائے اور باقائدہ میرٹ لسٹ آویزاں کی جائے تاکہ شفافیت کو برقرار رکھا جاسکے بیان میں کہاگیاکہ کالج میں جمع ہونے والے داخلہ فارموں کی تناسب سے سیٹوں کی تعداد انتہائی کم ہے صوبائی حکومت ایک طرف تو تعلیمی ایمرجنسی کا راگ الاپ ر ہی ہے دوسری طرف سیٹوں میں کرپشن اور بند ربانٹ کا سلسلہ اور سیکنڈ شفٹ داخلوں کو بند کرنا تعلیم دشمنی ہے
 سیکنڈ شفٹ پر صبح کی فیسوں پر داخلہ سیٹوں کو بڑھا کر کرپشن کے سلسلے کو ختم کیا جاسکتاہے انہوں نے کہا کہ کرپشن میں مصروف کالج انتظامیہ کالج کے تعلیمی ماحول کو مکمل طور پر مفلوج کرچکی ہے کالج میں طلباء کی حاضریاں نہ

ہونے کے برابر ہیں کالج میں پریکٹیکل اور علمی مہارت کے حوالے سے کوئی سرگرمی نہیں ہوتی بنی بنائی پراجیکٹ یا پیسوں کی بنیاد پر پاس کروا دی جاتی ہے ،انہوں نے کہاکہ کالج کے داخلہ ،حاضری اور فنڈز سمیت تمام امور کو بہتر بنانے کے لئے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جائے اور ملوث عناصر کے خلاف کاروائی کی جائے ۔ 
حوالہ: یہ خبر روز نامہ جنگ  کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 18اپریل 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"