Author Topic: کالج آف ٹیکنالوجی میں میرٹ کو پامال ہونے نہیں دینگے  (Read 784 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
[size=30 pt]
کالج آف ٹیکنالوجی میں میرٹ کو پامال ہونے نہیں دینگے
کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے جاری بیان میں کہا ہے کہ کالج آف ٹیکنالوجی کوئٹہ میں میرٹ کی داخلہ لسٹوں میں جعلی دستاویزات کی بنیاد پر تبدیلی اور سیٹوں کی بندر بانٹ کے بعد اب مختلف کیٹگریز پر خالی رہ جانی والی نشستوں پر کرپشن کا سلسلہ جاری ہے،
 بجائے ان سیٹوں پر باقاعدہ میرٹ اور طریقہ بنانے کے چند مخصوص لوگوں کے ذریعے برائے نام طلباء کی میٹنگز کی جارہی ہے جنکا کالج اور طلباء تنظیموں سے دور کا بھی تعلق نہیں، بی ایس او کالج کی داخلہ سیٹوں پر میرٹ کو پامال نہیں ہونے دیگی خالی رہ جانی والی سیٹوں کی بندر بانٹ سے حق دار طلباء کی حق تلفی ہوگی
 ۔انہوں نے مزید کہا کہ کالج داخلہ سیٹوں پر کرپشن امتحانات میں سفارش کلچر کی وجہ سے کالج کاتعلیمی ماحول متاثر ہورہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کالج کا تعلیمی ماحول روز بروز خراب ہورہاہے کلاسز میں طلباء کی غیر حاضری ورک شاپس کا نہ ہونا اسکی واضح مثال ہے ٹیکنیکل ایجوکیشن جسکی بنیاد پریکٹیکل اور فیلڈ وزٹ ہے لیکن کالج میں ان چیزوں کا کوئی طریقہ کار تک موجود نہیں صرف داخلے دے کر برائے نام امتحانات کے ذریعے تعلیمی عمل کو آگے نہیں بڑھایا جاسکتا ۔ اسپورٹس ویک کا انعقاد کئی سالوں سے نہیں ہواپولی ٹیکنیک کالج کے لئے گزشتہ سالوں کے دوران آنے والے فنڈز فیسوں سےملنے پیسوں کا آڈٹ کرایاجائے تو کرپشن کے تمام ثبوت سامنے آجائیں گے۔
[/size]
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 30 اپریل 20 19ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"