Author Topic: ایس ایس ٹی امتحانات کیلئے بی ایڈ کی شرط کو ختم کیا جائے  (Read 841 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

ایس ایس ٹی امتحانات کیلئے بی ایڈ کی شرط کو ختم کیا جائے
کوئٹہ: بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار کے وائس چئیر مین ملک زبیر، سیکرٹری اطلاعات عمران بلیدی ،مرکزی کمیٹی کے ممبر صمد بلوچ اور خالد میر بلوچ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایس ایس ٹی کی اسامیوں کو پر کرنے کے لیے بی ایڈ کو لازم قرار دیا ہے جس سے اعلیٰ تعلیم یافتہ طلباء اس موقع سے محروم رہ جائیں گے ۔ بلوچستان پبلک سروس کمیشن نے ایس ایس ٹی کی اسامیوں کی تعلیمی قابلیت میں بی ایڈ کے شرط کو لازم قرار دیا ہے
 وہ طلباء جن کی قابلیت ماسٹرز اور بے روزگاری کی وجہ سے اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں لیکن حکومت اتنی نا اہل ہو چکی ہے کہ وہ عوام کے مسائل اور ان کے حل کے لیے دلچسپی نہیں رکھتی ۔
 گزشتہ 3 سال سے بلوچستان یونیورسٹی نے بی ایڈ کے امتحانات نہیں لیے اور اس شرط سے وہ تمام طلباء بھی محروم ہونگے جو بی ایڈ کرنا چاہیے تھے ۔بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پجار حکام سے اپیل کرتی ہے کہ بی ایڈ کی شرط کو ایس ایس ٹی کے امتحانات کے لیے ختم کیا جائے اور بلوچستان یونیورسٹی کے بی ایڈ کے امتحانات کے ساتھ مشروط کردیا جائے ۔ اگر حکومتی رویہ یہی رہا تو احتجاج کیا جائےگا۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ کوئٹہ ایڈیشن میں مورخہ 08 مئی2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"