PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities In Sindh => Dow University => Topic started by: AKBAR on November 26, 2018, 12:33:41 PM

Title: داؤد یونیورسٹی میں بی ایس ایوننگ پروگرام کیلئے داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد
Post by: AKBAR on November 26, 2018, 12:33:41 PM
داؤد یونیورسٹی میں بی ایس ایوننگ پروگرام کیلئے داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد
کراچی: داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں نئے تعلیمی سیشن برائے 2018-19ء (بیچ 19) کے تحت بی ایس ایوننگ پروگرام کیلئے داخلہ ٹیسٹ کا انعقاد اتوار کو جامعہ داؤد انجینئرنگ کے جناح کیمپس کے آڈیٹوریم میں کیا گیا ۔
بی ایس کمپیوٹر سائنس اور ریاضی میں داخلے کیلئے سندھ بھر اور ملک کے کئی شہروں سے آئے تقریباً 500؍ طلبہ و طالبات نے ٹیسٹ میں حصہ لیا ۔ داخلہ ٹیسٹ ٹھیک وقت پر صبح ساڑھے 10بجے شروع ہوا جس کا دورانیہ ڈیڑھ گھنٹے تھا ۔
وائس چانسلر داؤد یونیورسٹی ڈاکٹر فیض اللہ عباسی ، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ ڈاکٹر عبدالوحید بھٹو ، اکیڈمک کوآرڈینٹر ڈاکٹر دوست علی خواجہ ، رجسٹرار کیپٹن (ر) سید وقار حسین شاہ نے آڈیٹوریم کا دورہ کیا اور داخلہ ٹیسٹ کے انتظامات پر اطمینان کااظہار کرتے ہوئے ایڈمیشن کمیٹی کے ارکان کی کوششوں کو سراہا۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ کراچی ایڈیشن میں مورخہ 26 نومبر ، 2018 کو شائع ہوئی