Author Topic: کراچی میڈیکل ڈینٹل کالج، بی ڈی ایس نشستوں کی تعداد نہ بڑھنے سے طلبہ پریشان  (Read 1766 times)

Offline گل

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1045
  • My Points +1/-2
  • Gender: Male

 
کراچی میڈیکل ڈینٹل کالج، بی ڈی ایس نشستوں کی تعداد نہ بڑھنے سے طلبہ پریشان
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج (کے ایم ڈی سی) میں ایم بی بی ایس کی نشستوں کی تعداد 50 سے بڑھا کر 100 کرنے کے باوجود بی ڈی ایس کی نشستوں میں اضافہ نہیں ہوسکا ہے۔ بی ڈی ایس کی نشستوں کی تعداد کالج کے قیام سے لے کر اب تک 30 ہی چلی آ رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق کالج پرنسپل اور شعبہ ڈینٹسٹری کے سربراہ کے درمیان ہم آہنگی نہ ہونے کی وجہ سے بی ڈی ایس کی نشستوں کی تعداد نہیں بڑھائی جا سکی ہے۔ گزشتہ سال گورنر سندھ کی ذاتی دلچسپی کے باعث جامعہ کراچی نے ایم بی بی ایس کی نشستوں کی تعداد 100 کر دی تاہم بی ڈی ایس نشستوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ جامعہ کراچی کے ذرائع کے مطابق انہیں کے ایم ڈی سی کی بی ڈی ایس کے لئے نشستیں 30 سے بڑھا کر 50 کرنے میں کوئی اعتراض نہیں تاہم وہ آپس میں ہی اس سلسلے میں کچھ طے کرنے سے قاصر ہیں۔ دلچسپ امر یہ ہے کہ نجی شعبے کے فاطمہ جناح ڈینٹل کالج نے اپنی نشستیں 50 سے بڑھا کر 100 کر دی ہیں تاہم پی ایم ڈی سی کو اس پر اعتراض ہے اور تاحال اس نے مزید 50 نشستوں کے اضافے کی منظوری نہیں دی ہے۔ جامعہ کراچی کے ذرائع کے مطابق پی ایم ڈی سی کو ایم بی بی ایس کی نشستیں 100 کرنے میں کوئی انکار نہیں تاہم وہ بی ڈی ایس کی نشستیں 50 سے زیادہ کرنے کے خلاف ہے۔ کے ایم ڈی سی کے پرنسپل ڈاکٹر وقار کاظمی سے جب آپس کے اختلافات کے باعث بی ڈی ایس کی نشستوں میں اضافہ نہ ہونے کے بارے میں تین بار رابطہ کیا گیا تو ہر بار یہی جواب ملا کہ وہ کالج کے ایک اہم اجلاس میں شریک ہیں۔ شام گئے ان کے موبائل پر جب رابطہ کیا گیا تو وہ اپنا موبائل نہیں اٹھا رہے تھے



شکریہ جنگ