Author Topic: نئے تعلیمی سال کیلئے 80 میں سے صرف 26 مضامین کا نصاب تیار  (Read 1756 times)

Offline گل

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1045
  • My Points +1/-2
  • Gender: Male

 
نئے تعلیمی سال کیلئے 80 میں سے صرف 26 مضامین کا نصاب تیار
   
کراچی(اسٹاف رپورٹر) وفاقی محکمہ تعلیم کے تحت یکم اپریل2009 سے شروع ہونے والے تعلیمی سال سے قبل نیا نصاب تیار نہیں کیا جا سکا ہے اورتا حال 80 مضامین میں سے صرف 26 مضامین کا نصاب تیار ہوا ہے اور ان 26 مضامین میں سے بھی صرف 17 مضامین کا نصاب منظوری کے لیے صوبوں کو بھیجاگیا ہے نئے تعلیمی سال شروع ہونے میں صرف 6 ماہ رہ گئے ہیں اور اس عرصے میں نئے نصاب کی تیاری اور انھیں منظوری کے لئے صوبوں کو بھیجنے کے ساتھ ساتھ کتابوں کی چھپائی کا کام بھی کرنا ہے واضح رہے کہ سابقہ حکومت کی طرف سے ملک میں قومی تعلیمی پالیسی کے نفاذ کا اعلان کرتے ہوئے نئے نصاب کی تیاری کا فیصلہ کیا گیا تھا جس پر ایک سال سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود عمل درآمد نہیں کرایا جاسکا ہے۔ سابق نگراں وفاقی وزیر تعلیم شمس قاسم لاکھا نے7 ماہ قبل کہا تھا کہ نیا نصاب مکمل طور پر قومی امنگوں کے مطابق تیار کیا جارہا ہے جو فرقہ واریت،نفرت اور تکرار سے پاک ہوگا جبکہ ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ میڈیکل ٹیکنالوجی اور کمپیوٹر سائنسز کے مضامین بھی نئے نصاب میں شامل کئے جا رہے ہیں۔ وزارت تعلیم کے ترجمان ڈاکٹر فیاض احمد کے مطابق وزارت تعلیم کی طرف سے 24 مضامین تیار کرکے ان کی منظوری دے دی گئی ہے اور کتابیں تیار کی جارہی ہیں اس وقت 20 مضامین کا نصاب تکمیل کے مراحل میں ہے جو دسمبر تک مکمل کرلیا جائے ا۔ انہوں نے کہا کہ نیانصاب اپریل 2009 تک تیار کرکے تدریس شروع کر دی جائے گی ۔



شکریہ جنگ