Author Topic: مصوری اور آرٹ میں بھی خصوصی افراد سرگرم ہیں،شجاعت جعفری  (Read 1844 times)

Offline گل

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1045
  • My Points +1/-2
  • Gender: Male

 
مصوری اور آرٹ میں بھی خصوصی افراد سرگرم ہیں،شجاعت جعفری
   
کراچی(اسٹاف رپورٹر) نوجوان مصور شجاعت جعفری نے کہا ہے کہ مصوری اور آرٹ میں بھی دیگر شعبوں کی طرح اسپیشل افراد نہایت یکسوئی اور توجہ سے تخلیقی کام میں سرگرم ہیں تاہم بعض مواقع پر انہیں خاطر خواہ پذیرائی یا حوصلہ افزائی حاصل نہیں۔ ثقافتی اداروں کے ساتھ ساتھ ضلعی حکومتوں کو بھی ایسے تخلیق کاروں کی پذیرائی کرنا چاہیے۔ یہ بات انہوں نے جنگ سے خصوصی گفتگو میں کہی۔ شجاعت جعفری جو مرگی کے مریض ہیں، اس کے باوجود مسلسل کام کر رہے ہیں۔ انہیں متعدد قومی اور بین الاقوامی اعزازات بھی حاصل ہیں۔ شجاعت جعفری نے بتایا کہ کینیڈا سے گلوبل انٹرنیشنل ایوارڈ سمیت انہیں اب تک صادقین ایوارڈ بھی مل چکے ہیں۔ حال ہی میں ایکسپوسینٹر میں28 ممالک کے آرٹسٹوں کے گروپ شو میں شجاعت جعفری نے بھی اعزاز حاصل کیا۔ ایک سوال کے جواب میں شجاعت جعفری نے بتایا کہ سٹی گورنمنٹ نے شہر کے مختلف علاقوں میں جو ترقیاتی منصوبے مکمل کیے ہیں، اُنہوں نے ان کے ماڈلز تیار کیے ہیں۔ اُن کی خواہش ہے سٹی ناظم مصطفیٰ کمال کو یہ ماڈلز پیش کریں۔ شجاعت جعفری مصورانہ خطاطی میں بھی اپنا جداگانہ اسلوب رکھتے ہیں۔ جس میں انہیں بہت مہارت حاصل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دس سال سے وہ بیماری کے باوجود خود کو ہمہ وقت مصروف رکھنے کے لیے کیلی گرافی اور دیگر فنون میں کام کرتے ہیں۔




شکریہ جنگ