Author Topic: Punjab Govt Set up Punjab Skills Development Agency  (Read 1256 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Punjab Govt Set up Punjab Skills Development Agency
« on: December 10, 2018, 09:40:40 PM »
Punjab Government's decision to set up Punjab Skills Development Agency
پنجاب میں پنجاب سکلز ڈیویلپمنٹ ایجنسی کے قیام کا فیصلہ
لاہور: پنجاب حکومت نے صوبے میں فنی تعلیم کے فروغ کے لیےخصوصی اتھارٹی بنانے کا فیصلہ کیا ہے ،جس کے ذریعےفنی تعلیم کو فروغ دینے کے اقدامات کیے جائیںگے ۔ جبکہ پنجاب میں فنی تعلیم کے فروغ کے لیے حکومت سرپرستی میں کام کرنے والے مختلف اداروں کو اس اتھارٹی میں ضم کر دیا جائے گا۔
پنجاب حکومت نے فنی تعلیم کے حوالے سے پنجاب میں کام کرنے والے مختلف اداروں جن میں پی وی ٹی سی ( پنجاب ووکیشنل ٹرینگ کونسل)، پی ایس ڈی ایف ( پنجاب سکلز ڈیویلپمنٹ فنڈ ) اور ٹیوٹا ( ٹیکنکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹرینگ اتھارٹی) سمیت فنی تعلیم کے لیے کام کرنے والے یکساں نوعیت کے اداروں کو ایک چھتری تلے جمع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
جس کے لیے محکمہ تعلیم ، محکمہ صنعت و تجارت مختلف تجاویز پر غور کر رہے ہیں ۔ ابتداََ ان اداروں کو اکٹھا کیا جائے گا اور بعد ازاں انہیں نئی تشکیل دی جانے والی اتھارٹی میں ضم کرنےکی تجویز بھی ہے ۔
اس اتھارٹی کا نام پنجاب سکلز ڈیویلپمنٹ ایجنسی تجویز کیا گیا ہے ۔ جب کہ وفاقی حکومت کے زیر اہتمام فنی تعلیم کے فروغ کے لیےصوبوں میں کام کرنے والے اداروں کے صوبائی اداروں کو بھی بعد ازاں اس اتھارٹی کے ماتحت کیا جائے گا ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں مورخہ 10 دسمبر 2018 کو شائع ہوئی