Author Topic: پنجاب بارکونسل کالاء گیٹ پاسنگ مارکس پرنظرثانی کامطالبہ  (Read 584 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

پنجاب بارکونسل کالاء گیٹ پاسنگ مارکس پرنظرثانی کامطالبہ ،آج ہڑتال کا اعلان
 پنجاب بار کونسل نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے لاء گیٹ پاسنگ مارکس پر نظر ثانی کی مطالبہ کردیا،
آل پاکستان بار کونسلز کے بین الصوبائی سطحی کمیٹی اجلاس میں لاء گیٹ ٹیسٹ بارے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا،
کمیٹی کے دیگر تمام فیصلہ جات سے مکمل اتفاق کرتے ہوئے مکمل اظہار یک جہتی کیا گیا،اس حوالے سے آج پورے پنجاب میں مکمل ہڑتال کا اعلان کیا گیا ،
 اور ہدایت کی گئی کہ کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہ ہوگا۔

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
لاء گیٹ ٹیسٹ میں فیل امیدواروں کا لاہور میں احتجاج
لاء گیٹ ٹیسٹ میں 50 فیصد سے کم نمبر حاصل کرنیوالے فیل امیدوار وں نے جی پی او چوک میں احتجاج کیا ،
 پنجاب بار کونسل کے پلیٹ فارم سے لائسنس کیلئے امیدواروں سے لاء گیٹ کا ٹیسٹ لیا گیا، 50 فیصد سے کم نمبر حاصل کرنیوالے امیدواروں کو فیل قرار دیا گیا
اور پنجاب بار کونسل کا لائسنس جاری نہیں کیا گیا، احتجاج کرنے والے نوجوان وکلا کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی،
لا گیٹ کا امتحان آئوٹ آف سلیبس لیا گیا اور انہیں فیل کرکے محنت ضائع کردی گئی،
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ 50 فیصد سے کم نمبر حاصل کرنیوالوں کو وکالت کا لائسنس جاری کیا جائے اور لاء گیٹ ٹیسٹ کے نتائج پر نظر ثانی کی جائے،
جی پی او چوک میں وکلاء کےاحتجاج کے باعث مال روڈ پر ٹریفک جام ہونے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔