Author Topic: Lahore High Court lifted the ban on Facebook  (Read 1615 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
Lahore High Court lifted the ban on Facebook
« on: May 31, 2010, 05:16:42 PM »

Lahore High Court lifted the ban on Facebook

لاہورہائی کورٹ نے فیس بک کھولنے کی اجازت دے دی ہے اورخبردار کیاہے کہ اگرگستاخانہ خاکوں جیسی کوئی حرکت پھر کی گئی تو فیس بک پر دوبارہ پابندی عائد کردی جائے گی۔فیس بک پرپابندی کے حوالے سے پی ٹی اے اوروفاقی حکومت نے لاہورہائی کورٹ کے جسٹس اعجازچوہدری کے روبرواپنے جوابات داخل کئے کہ گستاخانہ خاکوں کے معاملے میں حکومت نے عدالتی احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے پابندکردی تھی تاہم انہوں نے عدالت کو بتایا کہ فیس بک حکام نے حکومت پاکستان کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ فیس بک پر ایسی مذموم حرکت نہیں کی جائے گی جس سے اسلام یا مسلمانوں کو نقصان یا ان کے جذبات مجروح ہوتے ہوں اس پر عدالت نے فیس بک کھولنے کی اجازت دے دی تاہم درخواست گذار اظہرصدیق ایڈووکیٹ اوراسلامک لائرزفورم نے اعتراض اٹھایااور کہاکہ کہ فیس بک پر دس جون کو گستاخانہ خاکوں کا ایک اور مقابلہ کرایا جارہا جس پر عدالت نے کہاکہ اگر فیس بک پر دوبارہ ایسی حرکت ہوئی تو عدالت اس پردوبارہ پابندی کردے گی۔۔
شکریہ جنگ