Author Topic: جناح یونیورسٹی برائے خواتین میں پہلی مرتبہ ایوننگ پروگرام کا آغاز  (Read 1398 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

   
جناح یونیورسٹی برائے خواتین میں پہلی مرتبہ ایوننگ پروگرام کا آغاز
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح یونیورسٹی برائے خواتین نے پہلی مرتبہ ایوننگ پروگرام شروع کر دیا۔ شام میں شعبہ فارمیسی اور بزنس ایڈمنسٹریشن میں داخلے دیئے جا رہے ہیں جبکہ ابلاغ عامہ، عربی، اسلامک اسٹڈیز، انگریزی، میڈیا سائنس اور دیگر شعبوں میں شارٹ کورسز متعارف کرائے گئے ہیں جبکہ شام میں ایل ایل بی پروگرام کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں بار کونسل سے رجوع بھی کر لیا گیا ہے۔ جناح یونیورسٹی برائے خواتین کی ایسوسی ایٹ پروفیسر ثریا قمر نے بتایا کہ فارمیسی اور بزنس ایڈمنسٹریشن میں 25 داخلوں اور شارٹ کورسز میں کم سے کم 10 امیدواروں کی موجودگی ضروری ہے۔ ایوننگ پروگرام کی فیس انتہائی کم اور صبح کے پروگرام کے برابر رکھی گئی ہے۔




شکریہ جنگ