Author Topic: روزگار کی فراہمی میں درسگاہوں اور کارپوریٹ سیکٹر کا اشتراک ضروری ہے  (Read 1569 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study

 
روزگار کی فراہمی میں درسگاہوں اور کارپوریٹ سیکٹر کا اشتراک ضروری ہے   

کراچی (اسٹاف رپورٹر) انفارمیشن ٹیکنالوجی کے صوبائی وزیر رضا ہارون نے درسگاہوں اور کارپوریٹ سیکٹر کے درمیان باہمی اشتراک کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ نوجوانوں کو بہتر رہنمائی کے ذریعے روزگار کے مواقع فراہم کئے جائیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کے روز بحریہ یونیورسٹی کراچی کیمپس کے زیراہتمام کیریئر فیئر کا دورہ کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بحریہ یونیورسٹی کی جانب سے اپنے طالبعلموں کو روزگار حاصل کرنے کیلئے رہنمائی فراہم کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ حکومت درسگاہوں اور کارپوریٹ سیکٹر کے درمیان نوجوانوں کو رہنمائی اور روزگار فراہم کرنے کیلئے کی جانے والی کوششوں میں تعاون کرے گی۔    




شکریہ جنگ