Author Topic: صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے طلبہ میں ڈگریاں اور میڈل تقسیم کئے  (Read 1167 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے طلبہ میں ڈگریاں اور میڈل تقسیم کئے
مظفرآباد : یونیورسٹی آف پونچھ راولاکوٹ نے اپنے چوتھے کانووکیشن میں مختلف شعبوں میں تعلیم مکمل کرنے والے ایک ہزار چونسٹھ طلبہ میں منگل کے روز اسناد تقسیم کیں ۔ اسناد حاصل کرنے والوں میں 749طالبات جبکہ 315طلبا شامل ہیں ۔ ڈگریاں حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں سے 62نے ایم ایس اور ایم فل کی ڈگریاں حاصل کیں جبکہ چار طلبہ کو ڈاکٹریٹ کی اسناد عطا کی گئیں ۔ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے تیس طلبا و طالبات کو طلائی تمغوں سے نوازا گیا ۔ آزا دکشمیر کے صدر اور یونیورسٹی کے چانسلر سردار مسعود نے تقریب میں طلبا و طالبات کو ڈگریاں اور گولڈ میڈل تقسیم کیے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طلبہ کا فرض ہے کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں جاری تحریک آزادی کی کامیابی کے لئے کوششوں کو تیزکرنے میں کردار ادا کریں ۔ ہم اپنی زبان، قلم، موبائل اور لیپ ٹاپ استعمال کر کے کشمیری بہن بھائیوں کی مدد کر سکتے ہیں۔
حوالہ: یہ خبر  روز نامہ جنگ مظفر آباد ایڈیشن مورخہ30 اکتوبر 2019ء کو شائع
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"