Author Topic: To Fill Application Form  (Read 2406 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female
To Fill Application Form
« on: April 22, 2009, 08:30:27 PM »
To Fill Application Form
1. Form carefully and clean, but please refrain from auurraytng.
2. Application form, leave the column blank if you write a column when an application is inappropriate or across a row) (please stop.
3. If you need additional space for data entry, additional to kagzastamal.
4. If more than one candidate to fill the vacant positions may wish to make application apply separately to fill the vacant positions.
5. If the application form with a treasury challan is meant to be be placed with the original receipt form.
6. Than if the test should only write amtha N Cana Egypt.
7. To get a job with the application form by attaching all relevant documents, certificates verified.
8. If additional documents or certificates must be provided with the application attached to this article.
9. Bcayajayy of pruning application form and should not be on the wrong application form in this case Egypt would be sad.
10. Application form to avoid unnecessary data entry.
11. Dftrmyn applications before the deadline to send the best strategy in this context that the individual and the time it got to be better.
12. A hand-written application should be sought, then the candidate should write his own request.
13. Prhyn application form carefully so that once you have left out a column on it lyajaayy.
14. Application be sent to the registered office within the right-hand corner of envelopes Assamese mynmtalqh be named.
15. Such candidates who are officially employed by my office no objection (NOC) to obtain the necessary legal action through an application form be sent to the office concerned.
16. If the employer is required by the application form attached with latest photographs please.
Telephone
1 if the candidate's employer by telephone are advised to contact the candidates can also take your request via telephone.
2. Kahualh relevant advertising to you by telephone if the job you wish to tell about it.
.
4. If that is not clear if any of the information and ask them to forward a note to let her get well.
Memo
Employer Federal Public Service Commission for the Assamese Service Commission or any department or organization has this ad in national newspapers read it carefully. Candidates should know that if an application is not signed or incorrectly or incomplete information Bank or receipt treasury challan was filed in original condition) if they are needed (and certified copies of all documents are not attached will be rejected.
Capacity
If you submit the application deadline are eligible for employment if appropriate.
Age range exception
will be considered eligible for employment.

درخواست فارم کو پر کرنا
ملازمت کے حصول کے لیے پہلا قدم درخواست فارم پر کرنا ہے۔ لہٰذا آپ بڑی توجہ کے ساتھ درخواست فارم کو پر کریںَ اس مقصد کے لیے مندرجہ ذیل امو ر کا ہر ممکن لحاظ رکھیے۔
1۔  فارم احتیاط کے ساتھ اور صاف ستھرا پر کیجیے اووررائٹنگ سے گریز کریں۔
2۔  درخواست فارم پر کوئی بھی کالم خالی نہ چھوڑیں اگر کوئی کالم غیر متعلقہ ہے تو لکھیے ناقابل اطلاق یا آرپار ایک لائن ﴿ ﴾ کھینچ دیجیے۔
3۔  اگر معلومات کے اندراج کے لیے اضافی جگہ کی ضرورت پڑے تو اضافی کاغذاستعمال کریں۔
4۔  اگر ایک امیدوار ایک سے زیادہ آسامیوں کے لیے درخواست جمع کروانے کا متمنی ہو تو آسامیوں کے لیے الگ الگ درخواست دے۔
5۔  اگر درخواست فارم کے ساتھ ٹریژری چالان فارم لگانا مقصود ہو تو اس کی اصل رسید فارم کے ساتھ لگائی جائے۔
6 ۔ مقابلے کے امتحان کی صورت میں صرف امتحا ن کانا م لکھنا چاہیے۔
7۔  نوکری کے حصول کے لیے درخواست فارم کے ساتھ تمام متعلقہ  دستاویزات  سرٹیفکیٹس تصدیق شدہ لف کیجیے۔
8۔  اگر ضرور ت ہو تو اضافی دستاویزات سرٹیفکیٹس بھی درخواست کے ساتھ لف کیجیے۔
9 ۔  درخواست فارم کو کانٹ چھانٹ سے بچایاجائے اور غلط پر نہ کیا جائے ایسی صورت میں درخواست فارم مستر د کر دیا جائے گا۔
10۔  درخواست فارم پر غیر ضروری مواد تحریر کرنے سے گریز کریں۔
11۔  درخواست متعلقہ دفترمیں آخری تاریخ سے پہلے بھجوا دیں کیونکہ اس ضمن میں بہتر حکمت عملی یہ ہے کہ فرد و جو وقت ملا ہے اس کا بہتر استعمال کیاجائے۔
12۔  اگر ہاتھ سے لکھی ہوئی درخواست طلب کی جائے تو پھر امیدوار کو اپنے ہاتھ سے درخواست تحریر کرنی چاہیے۔
13۔  درخواست فارم کو بار بار بغور پرھیں تاکہ اگر کوئی کالم پر ہونے سے رہ گیا ہو تو اسے پر کر لیاجاائے۔
14۔  درخواست کو رجسٹرڈ کے تحت متعلقہ دفتر کو ارسال کیا جائے لفافے کے دائیں ہاتھ کے کونے میںمتعلقہ آسامی کا نام لکھا جائے۔
15۔  ایسے امیدوار جو سرکاری ملازمت کر رہے ہیں وہ اپنے دفتر سے عدم اعتراض (NOC)سرٹیفکیٹ حاصل کریں اور ضروری کارروائی کے بعد درخواست فارم کو قانونی ذریعہ سے متعلقہ دفتر بھیج دیا جائے۔
16۔  اگر آجر کی طرف سے مطالبہ کیا گیا ہو تو درخواست فارم کے ساتھ اپنی تازہ ترین تصویر بھی لف کیجیے۔
ٹیلی فون
1 اگر آجر کی طرف سے امیدوار کو بذریعہ ٹیلی فون رابطہ کرنے کی ہدایت ہو تو امیدوار اپنی درخواست کو بذریعہ ٹیلی فون بھی پہنچا سکتا ہے۔
2 ۔  اگر آپ ٹیلی فون کریں تو متعلقہ اشتہار کاحوالہ دیتے ہوئے جس نوکری کے آپ خواہش مند ہیں اس کے متعلق بتائیے۔
٣۔  اشتہار میں درج ذیل تمام نکات کو مدنظررکھتے ہوئے سوالوں کے متعلق بات چیت صاف آواز اور نرم لہجے میں آہستگی سے کریں یادرکھیے آجر آپ کا چہرہ نہیں دیکھ سکتا لیکن آپ خود کو پرسکون رکھیں کیونکہ یہ درخواست آپ کی آواز کے ذریعے پہنچ رہی ہے۔
4۔  اگر کوئی امر واضح نہیں تو معلومات درج کرنے والے سے پوچھیں اور مستقبل کے حوالے کے لیے ان کا ایک نوٹ اپنے پا س رکھیں۔
یادداشت
جس آسامی کے لیے آجر پبلک سروس کمیشن فیڈرل سروس کمیشن یا کسی محکمے یا تنظیم نے قومی اخبارات میں جو اشتہار دیا ہے اسے غور سے پڑھیے ۔ امیدواروں کو جان لینا چاہیے کہ اگر ایک درخواست فارم پر دستخط نہیں ہیں یا نامکمل یا غلط طریقے سے معلومات درج کی گئی ہوں یا ٹریژری   رسید بینک چالان اصل حالت میں ﴿اگر درکار ہو تو﴾ اور تمام دستاویزات کی تصدیق شدہ کاپیاں لف نہ ہوں تو درخواست مسترد کر دی جائے گی۔
اہلیت
درخواست گزار جو پاکستان کے شہری ہوں یا شمالی علاقہ جات آزاد جموں و کشمیر کے شہری ہوں یا فاٹا کے اور وہ مطلوبہ تعلیمی قابلیت یا عمر کی حد کے اندر اور ان تمام شرائط کو جو قومی اخبارات میں بذریعہ اشتہار دی گئی ہیں پر پورا اترنے کی صورت میں آخری تاریخ کو درخواست جمع کروا دیں تو متعلقہ ملازمت کے لیے اہل ہیں۔
عمر کی حد میں رعایت
حکومت یا متعلقہ ادارے کو عمر کی حد میں رعایت دینے کا اختیار حاصل ہے۔ درخواست دیتے وقت اگر آپ کی عمر زیادہ ہو گئی ہے تو عمر میں رعایت کا سرٹیفکیٹ متعلقہ ادارہ سے حاصل کریں اور درخواست فارم کے ساتھ لف کریں اسی طرح آپ کی درخواست ملازمت کے لیے قابل غور ہو جائے گی۔
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"