PakStudy :Yours Study Matters

Universities In Pakistan => Universities In Islamabad => FUUAST => Topic started by: AKBAR on March 10, 2012, 09:43:54 AM

Title: اردو یونیورسٹی میں افتتاحی تقریب
Post by: AKBAR on March 10, 2012, 09:43:54 AM
اردو یونیورسٹی میں افتتاحی تقریب
کسی بھی جامعہ کی پہچان وہاں ہونے والی تحقیق سے کی جا سکتی ہے    
کراچی:وفاقی جامعہ اردو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر نے شعبہ کمپیوٹر سائنس اور آئی ٹی میں کمپیوٹرلیبارٹریوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحقیق کا عمل کسی بھی جامعہ کی پہچان ہوتا ہے، جدید آلات پر مشتمل لیبارٹریز کی مدد سے طلبہ کو تحقیق کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔وفاقی جامعہ اردو میں گذشتہ چار برس میں مختلف شعبوں میں جدید طرز کی لیبارٹریاں بنائی گئی ہیں، جہاں طلبا و طالبات دن رات تحقیق میں مصروف رہتے ہیں۔شعبہ کمپیوٹر سائنس بھی انہی شعبوں میں سے ایک ہے جہاں اعلی تعلیمی قابلیت کی حامل فیکلٹی اور جدید کمپیوٹر پر مشتمل لیبارٹریاں، انٹرنیٹ و دیگر جدید آلات کی سہولت سے آراستہ ہیں۔دس سال کے مختصر عرصے میں شعبہ کمپیوٹر سائنس نے جس تیزی سے ترقی کی ہے وہ فقیدالمثال ہے۔پروگرام سے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر قمر الحق، قاضی ظفر عباس، ڈائریکٹر آئی ٹی ڈاکٹر عبدالقدیر ، ڈاکٹر محمد سعید، محمد صدیق، ڈاکٹر محمد صارم اور ڈاکٹر عدنان ندیم نے بھی خطاب کیا۔رجسٹرار ڈاکٹر قمرالحق نے کہا کہ طلبہ اپنی اہلیت تحقیقی عمل، تعلیم میں دلچسپی اور محنت سے ثابت کریں۔