Author Topic: سندھ حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث 333 اسسٹنٹ پروفیسرز کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری ن  (Read 1364 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female


سندھ حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث 333 اسسٹنٹ پروفیسرز کی ترقی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوسکا
   
کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی حکومت کی عدم دلچسپی کے باعث گزشتہ 9 ماہ سے 88 فیمل اور 245 میل اسسٹنٹ پروفیسرز گریڈ 18 کو ایسوسی ایٹ پروفیسر گریڈ19 میں کرنے کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا جس کی وجہ سے اسسٹنٹ پروفیسرز میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے جبکہ بڑی تعداد میں اسسٹنٹ پروفیسر ترقی نہ ملنے کی وجہ سے ریٹائر الگ ہورہے ہیں صوبائی محکمہ تعلیم کے تحت سرکاری کالجوں میں ایسوسی ایٹ پروفیسرز گریڈ 19 کی اس وقت 1139 بجٹ اسامیاں ہیں جن میں سے صرف 616 ایسوسی ایٹ پروفیسرز کام کررہے ہیں جن میں 348 میل اور 268 فیمل شامل ہیں۔

گزشتہ سال لیاری گرلز کالج کی ایک خاتون اسسٹنٹ پروفیسر کو گریڈ 19 میں خصوصی طور پرترقی دی گئی اور بعد ازاں انہیں لندن میں پاکستانی سفارتخانے نے میں کلچرل اتاشی بھی مقرر کیا اسی دوران ڈپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی(ڈی پی سی) نے اسسٹنٹ پروفیسرز کو ترقی دینے کی سفارش کی مگر صرف 75 خواتین کو ترقی دی گئی جبکہ باقی 188 خواتین اور 245 میل اسسٹنٹ پروفیسرز نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے کی وجہ سے ترقیوں سے محروم رہے۔ ڈائریکٹر جنرل کالجز سندھ ڈاکٹر رفیق صدیقی نے جنگ کو بتایاکہ اسسٹنٹ پروفیسرز کو ترقی دینے کے لئے ڈی پی سی گزشتہ سال ہوئی تھی۔انہوں نے بتایاکہ ڈی پی سی کے منٹس کی منظوری چیف سیکریٹری کرتا ہے جس کے بعد سمری وزیراعلی کو بھیجی جاتی ہے۔سندھ پروفیسرز اینڈ لیچکرارز ایسوسی ایشن کے رہنما پروفیسر افتخار اعظمی نے کہاکہ اساتذہ اپنے جائز مسائل حل نہ ہونے کے باعث احتجاج کررہے ہیں ۔
   

شکریہ جنگ
..................
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"