Author Topic: اوپن مہندی مقابلہ:32تعلیمی اداروں کی خواتین شریک  (Read 407 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

اوپن مہندی مقابلہ:32تعلیمی اداروں کی خواتین شریک
فیصل آباد:ضلعی انتظامیہ کے زیراہتمام پروین شاکر کمپلیکس میں اوپن مہندی کا مقابلہ منعقد ہوا جس میں 32مختلف تعلیمی اداروں کی سو سے زائد خواتین نے شرکت کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(فنانس)عاصمہ اعجاز چیمہ اس موقع پر مہمان خصوصی تھیں ۔آرگنائزر محمد صادق،تنویر پراچہ اور دیگر بھی موجود تھے ۔اوپن مہندی مقابلے میں نجی ادارے کی زریں ذوالفقار نے پہلی پوزیشن حاصل کرکے 3ہزارروپے اور ٹرافی حاصل کی جبکہ ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ شہباز نگر چک 6ج ب کی ربیعہ اریج دوسرے اور صنعت زارکی اقصیٰ شہزادی تیسرے نمبر پرآئیں جنہیں بالترتیب 2ہزار اور 15سو روپے بمعہ ٹرافی کا انعام دیا گیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس)نے کہا ضلعی انتظامیہ خواتین کو مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتیں دکھانے کے مواقع فراہم کررہی ہے اور مہندی مقابلے کاانعقاد بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس میں خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کرکے اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے ۔انہوں نے کہا ڈپٹی کمشنر سردار سیف اﷲ ڈوگر کی ہدایات پر خواتین کے مابین ایسے مقابلے تسلسل کے ساتھ منعقد کرائے جائیں گے ۔

حوالہ: یہ خبر  روز نامہ دنیا لاہور ایڈیشن میں مورخہ 18جون 2019ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"