Author Topic: پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کراچی نے تعلیمی اداروں کیلئے ”ایس ایم ایس بیسڈ ان  (Read 2342 times)

Offline معلم

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 2147
  • My Points +0/-0
  • Gender: Female

پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی کراچی نے تعلیمی اداروں کیلئے ”ایس ایم ایس بیسڈ انفارمیشن سسٹم“ کا آغاز
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان ٹیلی کمیونیکشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے تعلیمی اداروں کیلئے ”ایس ایم ایس بیسڈ انفارمیشن سسٹم“ کے نام سے ایک منصوبے کا آغاز کیا ہے جس میں انٹر ایکیٹو موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے اہم تعلیمی معلومات طالب علموں اور ان کے والدین کو ان کے موبائل فونز پر بھیجی جائیں گی۔ اس سائٹ ویئر کے ذریعے ایس ایم ایس بھیجنے کا نظام پی ٹی اے نے تیار کیا ہے۔ عموماً تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کا طالب علموں اور ا نکے والدین/نگرانوں سے رابطے کیلئے خط و کتابت پر انحصار ہے جو کہ مہنگی ہونے کے ساتھ ساتھ زیادہ وقت بھی لیتی ہے۔ وقت اور قیمت کی اہمیت کو دیکھتے ہوئے پی ٹی اے یہ سافٹ ویئر ملک بھر کے تعلیمی اداروں کو مفت فراہم کرے گا۔ اس نظام کو متعارف کرانے کی تقریب پی ٹی اے ہیڈ کوارٹرز میں منعقد ہوئی۔
شکریہ جنگ