Author Topic: لاہور بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کامیابی کا تناسب 61.99 فیصد رہا  (Read 1943 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
لاہور بورڈ نے میٹرک کے نتائج کا اعلان کامیابی کا تناسب 61.99 فیصد رہا

لاہور : لاہور بورڈ کے زیراہتمام ہونیوالے میٹرک کے سالانہ امتحان 2009ء میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 98 ہزار 899 امیدواروں نے شرکت کی جس میں 1 لاکھ 23 ہزار 291 امیدوار پاس ہوئے اور کامیابی کا تناسب 61.99 فیصد رہا۔

گورنمنٹ سنٹرل ماڈل ہائی سکول لوئر مال لاہور کے حافظ محمد اور ایل ڈی اے ماڈل ہائی سکول فار بوائز جہانزیب بلاک علامہ اقبال ٹائون کے علی مرتضی نے 1013 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ ڈویژنل پبلک سکول فار گرلز ماڈل ٹائون کی آمنہ طاہر نے 1012 نمبروں کے ساتھ دوسری جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول کھاریانوالہ (شیخوپورہ) کے محمد بلال اور یونیک ہائی سکول فار گرلز مسلم ٹائون وحدت روڈ لاہور کی فروا پرویز نے 1011 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

سائنس گروپ میں حافظ محمد اور علی مرتضی نے پہلی‘ محمد بلال نے دوسری‘ نوید عالم نے تیسری پوزیشن لی۔ سائنس گروپ طالبات میں آمنہ طاہر نے پہلی‘ فروا پرویز نے دوسری اور انعم منظور نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

آرٹس گروپ میں طالب علموں میں حافظ محمد عقیل اور محمد ابوبکر نے پہلی‘ محمد نوید آصف نے دوسری اور اقبال شہاب نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ آرٹس طلبات میں قدسیہ زاہد نے پہلی‘ فائزہ عرفان نے دوسری جبکہ عاطقہ ساجد نے تیسری پوزیشن لی۔

لاہور بورڈ میں پوزیشن ہولڈرز حافظ محمد اور علی مرتضی کو 20ہزار روپے نقد اور گولڈ میڈل‘ آمنہ طاہر کو 15ہزار روپے نقد اور سلور میڈل جبکہ محمد بلال او ر فروا پرویز کو 10‘ 10ہزار روپے نقدی اور برانز میڈل دئیے۔ پوزیشن ہولڈرز کو کمپیوٹر بھی بطور انعام دئیے گئے۔

Offline Humza Awan

  • Primary Group
  • *
  • Posts: 3
  • My Points +0/-0
that was 38% in 9th class much improved . . . .