Author Topic: سست نظام مدارس کی رجسٹریشن میں رکاوٹ ہے وفاق المدارس اسلام آباد  (Read 2561 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

 سست نظام مدارس کی رجسٹریشن میں رکاوٹ ہے وفاق المدارس اسلام آباد

اسلام آباد: وفاق المدارس کے سیکرٹری جنرل قاری حنیف جالندھری نے کہا ہے کہ پیچیدہ اور سست روی کا شکار حکومتی نظام مدارس کی رجسٹریشن میں رکاوٹ ہے۔ دینی مدارس کے طلباء کے دہشت گردوں کے ہاتھوں استعمال ہونے کے امکانات نہیں ہیں۔قاری حنیف جالندھری نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد کی مساجد میں افغانی یا غیر ملکی امام تعینات نہیں زیادہ تر مدارس رجسٹرڈ ہو چکے ہیں اور باقی رجسٹریشن کے مراحل میں ہیں۔ دینی مدارس کو رجسٹریشن سے کوئی انکار نہیں ہے۔

انہوں نے ان اطلاعات کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے کہ اسلام ایباد کی پچاس مساجد میں افغان ایئمہ موجود ہیں حنیف جالندھری کا کہنا تھا کہ مدارس کا تمام ریکارڈ متعلقہ سرکاری اداروں کے پاس ہے اور ان مدارس میں صرف جنوبی وزیرستان سے ہی نہیں بلکہ پورے ملک سے طلباء زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دینی مدارس کے طلباء کی کڑی نگرانی کی جاتی ہے اور ان کے دہشت گردوں کے ہاتھوں استعمال ہونے کے امکانات نہیں ہیں۔
شکریہ آج
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"