Author Topic: ایم اے اسلامک اسٹڈیز سال اول اور سال آخرکے نتائج کا اعلان  (Read 1910 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
ایم اے اسلامک اسٹڈیز سال اول اور سال آخرکے نتائج کا اعلان
کراچی : جامعہ کراچی، ایم اے اسلامک اسٹڈیز سال اول اور سال آخر سالانہ امتحانات برائے 2015ء کے نتائج کا اعلان کردیاگیا ہے۔نتائج کے مطابق ایم اے سال آخر کے امتحانات میں کنول واحد بنت سید واحد علی سیٹ نمبر221374نے 839 نمبر کے ساتھ پہلی پوزیشن ،عمیر ناصر ولد ابوسعید ناصر سیٹ نمبر221175نے 815نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ صباوحید بنت وحید احمد سیٹ نمبر221635نے 810 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔
امتحانات میں کل 776طلبہ شریک ہوئے،406طلبہ کو فرسٹ ڈویژن جبکہ 181طلبہ کو سیکنڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔/
دریں اثناء ایل ایل بی تین سالہ پروگرام (مارننگ وایوننگ) داخلے برائے 2016-17ء کے لئے داخلہ فارم جمع کرانے کی تاریخ میں تین دن کی توسیع کردی گئی ہے۔/
داخلہ فارم 700/=روپے کے عوض جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع یوبی ایل بینک کائونٹر سے 26جنوری 2017ء تک حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔