Author Topic: وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن سے  (Read 1945 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study


وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی

 ہمسایہ ممالک سمیت اقوام عالم سے بہترین دوستانہ اور برادرانہ و برابری کی سطح پر روابط کے خواہاں ہیں
 افواج پاکستان پوری طرح مستعد اور ملک کی جغرافیائی و نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کیلئے چوکس اور تمام صلاحیتوں سے لیس ہیں
 پی پی پی کا منشور امن‘ سلامتی‘ استحکام‘ ملکی خوشحالی‘ عوامی فلاح و بہبود اور صحت و تعلیم سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے
 ملک میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور دہشت گردی و انتہاءپسندی کے خاتمے تک خودانحصاری کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا
 حکومت صحت اور تعلیم کو اولین ترجیح دیتے ہوئے انقلابی اقدامات کو یقینی بنا رہی ہے
 مہذب قومیں تعلیم کے ذریعے ہی ترقی حاصل کرسکتی ہیں جبکہ تعلیم کے لئے صحتمند دماغ بھی ہونا ضروری ہیں
 وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کا کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے پہلے کانووکیشن سے خطاب


 لاہور ۔25 دسمبر (اے پی پی) وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ پی پی پی کا منشور امن‘ سلامتی‘ استحکام‘ ملکی خوشحالی‘ عوامی فلاح و بہبود اور صحت و تعلیم سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے جبکہ ملک میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے اور دہشت گردی و انتہاءپسندی کے خاتمے تک خودانحصاری کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا نیز ہم ہمسایہ ممالک سمیت اقوام عالم سے بہترین دوستانہ اور برادرانہ و برابری کی سطح پر روابط کے خواہاں ہیں۔


شکریہ اے پی پی