Author Topic: برطانوی تعلیمی ادارے سرکاری حکام کی ملی بھگت سے پاکستان سمیت غریب ممالک کے طلبہ  (Read 1624 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
برطانوی تعلیمی ادارے سرکاری حکام کی ملی بھگت سے پاکستان سمیت غریب ممالک کے طلبہ سے اربوں پاﺅنڈ بٹور رہے ہیں، ایک کالج ایک ہزار پاﺅنڈ کے عوض طلبہ کو جعلی سرٹیفکیٹس جاری کرتا ہے۔ برطانوی اخبار کی رپورٹ

 لندن ۔ 17 اپریل (اے پی پی) برطانوی تعلیمی ادارے سرکاری حکام کی ملی بھگت سے پاکستان سمیت دنیا بھر کے غریب ممالک سے تعلق رکھنے والے طلبہ سے اربوں پاﺅنڈ بٹور رہے ہیں جبکہ برطانوی حکومت نے اس صورتحال پر جان بوجھ کر آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ یہ بات برطانوی اخبار دی ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں بتائی۔ رپورٹ کے مطابق برطانیہ کے بعض کالجز نے طلبہ کو محض داخلے کا اجازت نامہ 50 پاﺅنڈ کے عوض دینے کا دھندہ شروع کر رکھا ہے جبکہ مانچسٹر میں ایک کالج جس نے یورپی یونین سے باہر کے ممالک کے ایک سو طلبہ کو داخلہ دیا ہے، کی کلاسوں میں صرف دو طالب علم حاضر پائے گئے۔