Author Topic: دو لاکھ پاسپورٹ کئی ماہ سے ویزا کیلیے برطانوی ہائی کمشن میں رل رہے ہیں  (Read 1768 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
دو لاکھ پاسپورٹ کئی ماہ سے ویزا کیلیے برطانوی ہائی کمشن میں رل رہے ہیں

وزیر اعظم گیلانی اور دوسرے اعلیٰ حکام سے آج برطانوی وزراء کی ملاقاتوں میں اٹھایا جائے گا

وزارت خارجہ اور برطانوی حکومت کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی

وزارت خارجہ اور بعض اعلیٰ حکام کا وزیر اعظم کو برطانوی وزراء کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس نہ کرنے کا مشورہ

واقعی ویزا معاملہ سنگین ہے تاہم اسکے حل کیلئے کئی ایک تازہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں ، برطانوی ہائی کمشنر رابرٹ برنکلے کا اعتراف
۔ 2 لاکھ پاسپورٹ کئی ماہ سے ویزا کے اجراء کے لیے اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشن میں پڑے ہوئے ہیں، پاکستانی حکام

اسلام آباد ۔ برطانیہ کی جانب سے پاکستانیوں کو ویزا جاری کرنے میں تاخیر سے پیدا ہونے والا تنازعہ کل ( پیر کو ) وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی اور دوسرے اعلیٰ حکام سے پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے برطانوی وزیر داخلہ ایلن جانسن اور وزیر دفاع باب اینز ورتھ کی ملاقاتوں میں اٹھایا جائے گا اور اس معاملے پر پاکستانی وزارت خارجہ اور برطانوی حکومت کے درمیان پیدا ہونے والی کشیدگی ختم کرنے اور معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ ملاقاتوں میں طرفین برطانوی قوانین کی خلاف ورزیوں کے نتیجے میں ملک بدری پر پائے جانے والے اختلافات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ایک موقر انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق وزارت خارجہ اور حکومت کے بعض اعلیٰ حکام نے وزیر اعظم کو مشورہ دیاہے کہ وہ پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے برطانوی وزراء کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس نہ کریں تاہم اس معاملے پر تاحال حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے ۔ پاکستانی اور برطانوی دونوں حکام نے اعتراف کیا ہے کہ ویزا کا تنازعہ بہت سنگین بن گیا ہے کیونکہ اس کی وجہ سے نہ صرف لاکھوں پاکستانیوں بلکہ طلبہ کا مستقبل داؤ پر لگ گیا ہے اور ویزا کے اجراء میں تاخیر کی وجہ سے طلباء کا تعلیمی مستقبل تاریک ہو چکاہے ۔

اس کے علاوہ باقاعدگی سے سفر کرنے والے کاروباری افراد کے علاوہ یونیورسٹی پروفیسرز اور بین الاقوامی کانفرنسوں میں شرکت کرنے والی شخصیات کئی ہفتوں سے ویزا کے اجراء کے انتظار میں ہیں جبکہ بعض شخصیات ویزا کے اجراء میں تاخیر کی وجہ سے اپنے اہم امور نمٹانے سے محروم ہو کر رہ گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ سب سے زیادہ وہ طلباء متاثر ہوئے ہیں جن کو گزشتہ ماہ ستمبر میں بروقت ویزے جاری نہیں کئے گئے جو پہلے ہی داخلہ لے کر ٹیوشن فیس بھی ادا کر چکے ہیں۔ لیکن ویزے نہ ملنے کے سبب وہ اپنی کلاسوںمیں بروقت شرکت نہ کر سکے اور ان کا قیمتی وقت ضائع ہو گیا ۔

اسلام آباد کے لیے برطانوی ہائی کمشنر رابرٹ برنکلے نے تسلیم کیا کہ ویزا کا معاملہ سنگین مسئلہ ہے تاہم اس مسئلے سے نمٹنے کے لیے کئی ایک تازہ اقدامات اٹھائے گئے ہیں اور ان اقدامات کی وجہ سے صورت حال میں بہتر آئی ہے اور آنے والے دنوں اور ہفتوں میں اس میں مزید بہتری آ جائیگی۔

ویزا کا تنازعہ حل کرنے میں مصروف اعلیٰ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ تقریباً 2 لاکھ پاسپورٹ کئی ماہ سے ویزا کے اجراء کے لیے اسلام آباد میں برطانوی ہائی کمشن میں پڑے ہوئے ہیں جو ابو ظہبی میں یو کے بارڈر ایجنسی کے حکام کی جانب سے ضروری کارروائی کے بعد اب پاکستان سے تمام درخواست گزاروں کو ویزا دینے کے لیے ضروری کارروائی کا عمل جاری ہے
شکریہ خبریں