Author Topic: حیدرآباد بورڈ میٹرک کے رزلٹ 2010  (Read 4308 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
حیدرآباد بورڈ میٹرک کے رزلٹ 2010
« on: July 10, 2010, 01:11:45 PM »
حیدرآباد بورڈ میٹرک کے رزلٹ 2010
 
تعلیمی بورڈ حیدرآباد: دسویں جماعت سائنس و جنرل گروپ کے نتائج، بوائز میں کیڈٹ کالج پٹارو کی نمایاں پوزیشن    
حیدرآباد : ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ حیدرآباد نے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ پارٹ ٹو دسویں جماعت کے سائنس اور جنرل گروپس کے سالانہ امتحانات برائے سال 2010 ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ نتائج کے مطابق بوائز میں تمام نمایاں پوزیشن کیڈٹ کالج پٹارو نے حاصل کیں جس کے مطابق عبداللہ طاہر سیٹ نمبر 111263 نے پہلی پوزیشن‘ محمد نعمان شریف سیٹ نمبر 111319 ‘ سید معاذ علی شاہ سیٹ نمبر 111347 نے دوسری پوزیشن‘ شیخ سعد سیٹ نمبر 111341 ‘ ریحان اقبال بابلانی سیٹ نمبر 111334 نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ طالبات میں ایگل ہائوس ہائر سیکنڈری اسکول ٹنڈوالہیار کی ماہین شاہد سیٹ نمبر 95003 نے پہلی پوزیشن‘ سینٹ میری گرلز ہائی اسکول حیدرآباد کی سیدہ عبادت جاوید شاہ سیٹ نمبر 71120 نے دوسری پوزیشن‘ آرمی پبلک اسکول پٹارو کی ایلسا امداد سیٹ نمبر 110936 نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس طرح سائنس گروپ میں 51803 طلباء و طالبات نے اپنے ناموں کا اندراج کرایا اور 51727 طلباء و طالبات امتحان میں شریک ہوئے۔ گریڈ اے ون میں 2473 طلبہ کامیاب ہوئے۔ علاوہ ازیں دسویں جماعت کے جنرل گروپ میں مریم پبلک ہائی اسکول لطیف آباد نمبر 9 کے طالب علم شاہ زیب سیٹ نمبر 120184 ‘ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول لطیف آباد نمبر 7 کے طارق رمضان سیٹ نمبر 122635 نے پہلی پوزیشن‘ ذیشان ماڈل ہائی اسکول لطیف آباد نمبر 11 کے محمد یعقوب سیٹ نمبر 122715 نے دوسری پوزیشن‘ ایم جی گورنمنٹ ہائی اسکول ہالا کے فیصل علی سیٹ نمبر 123307 نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ طالبات میں گورنمنٹ گرلز پائلٹ سیکنڈری اسکول ہیر آباد حیدرآباد کی نرگس سیٹ نمبر 120059 نے پہلی پوزیشن‘ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ٹنڈو محمد خان کی طالبہ گل ناز سیٹ نمبر 123545 نے دوسری پوزیشن‘ گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول ٹنڈو جام (فارم) کی طالبہ ساسوئی سیٹ نمبر 123065 نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ اس طرح دسویں جماعت جنرل گروپ میں 2821 طلباء و طالبات نے اپنے ناموں کا اندراج کرایا اور 2787 طلباء و طالبات امتحان میں شریک ہوئے۔

Offline KhalilSindhi

  • Primary Group
  • *
  • Posts: 26
  • My Points +0/-0
Re: حیدرآباد بورڈ میٹرک کے رزلٹ 2010
« Reply #1 on: July 11, 2010, 12:07:51 AM »
سر جی اخبار ہم نے بھی پڑھ لیا ہے۔ رزلٹ کہاں دیکھیں؟ کسی اخبار کو توفیق نہیں ہوئی کہ نتیجہ شایع کردیتا۔ سنا ہے بورڈ والے جان بوجھہ کر ویب سائث بھی خراب کر کے بیثھے ہیں اور رزلث پیسوں سے بیچ رہے ہیں۔ قوم پیداگیروں میں پھنس گئی ہے۔