Author Topic: ترقی كے لوازمات  (Read 1456 times)

Offline Abdullah gul

  • Teme-03
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 3411
  • My Points +3/-0
  • Gender: Male
ترقی كے لوازمات
« on: September 01, 2009, 12:43:10 PM »
right]ترقی كے لوازمات

1۔ وسائل كا بھرپور استعمال

ایك فلاحی ریاست كے قیام اور بقا كے لیے ضروری ہے كہ وسائل كا بھرپور استعمال كیا جائے تاكہ ان وسائل سے خاطر خواہ فائدہ اٹھایا جا سكے۔

2۔ آبادی پر كنٹرول

ملك كے اندر بڑھتی ہوئی آبادی كو كنٹرول كرنے كے لیے مختلف پروگرام اور پالیسیاں بنائی جائیں تاكہ و سائل آبادی كا شكار ہونے كی بجائے ملك كی ترقی كا باعث بنیں۔

3۔ ترقی كے یكساں مواقع

لوگوں كو ترقی كرنے كے یكساں مواقع فراہم ہونے چاہئیں تاكہ ان میں احساس محرومی پیدا نہ ہو اور وہ اپنی صلاحیتوں كا بھرپور استعمال كرتے ہوئے ملك كی ترقی، خوشحالی اور بقا كا سبب بنیں۔

4۔ پسماندہ علاقوں كی ترقی

ملك كے پسماندہ اور دور دراز علاقوں پر بھرپور توجہ دینی چاہیے اور ان كو ترقی یافتہ علاقوں كے برابر لانے كے لیے ضروری اقدامات كیے جائیں تاكہ وہاں كے رہنے والے بھی ان ثمرات كا فائدہ اٹھا سكیں جو ترقی یافتہ علاقوں كو حاصل ہیں۔ اس طرح پسماندہ علاقوں سے ترقی یافتہ علاقوں كی طرف آبادی كی نقل مكانی كو روكا جا سكتا ہے۔

5۔ پالیسیوں میں تسلسل اور ربط

حكومتی پالیسیوں میں ایك تسلسل اور ربط ہونا چاہیے۔ مستقبل كی ضروریات كو مدنظر ركھتے ہوئے ترجیحات طے كرنی چاہئیں۔ پروگرام حكمرانوں كی مرضی اور خواہشات كی بجائے ملكی مفادات كے مطابق ہونے چاہئیں۔

6۔ صنعتوں كا فروغ

پسماندہ علاقوں میں صنعتی اور معاشی ترقی كے لیے ان علاقوں میں صنعتیں لگانے والوں كو خصوصی مراعات دی جائیں تاكہ ان علاقوں سے بے روزگاری اور غربت كا خاتمہ كیا جا سكے۔

7۔ اہل افراد كی سرپرستی

قابل، اہل اور ہنر مند افراد كی سركاری سرپرستی ہونی چاہیے تاكہ لوگوں كے اندر خود اعتمادی لگن اور محنت كا جذبہ پیدا ہو۔

[/right]

Offline KhalilSindhi

  • Primary Group
  • *
  • Posts: 26
  • My Points +0/-0
Re: ترقی كے لوازمات
« Reply #1 on: October 12, 2009, 02:31:59 PM »
شکریہ۔