Author Topic: شہریوں كے فرائض  (Read 1282 times)

Offline Abdullah gul

  • Teme-03
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 3411
  • My Points +3/-0
  • Gender: Male
شہریوں كے فرائض
« on: September 01, 2009, 12:45:52 PM »
right]شہریوں كے فرائض

1۔ ملك سے وفاداری

تمام شہریوں كا بنیادی اور اولین فرض یہ ہے كہ ملك سے وفادار رہیں اور ملك و قوم كے لیے ہر قسم كی قربانی دینے كے لیے ہمہ وقت تیار رہیں۔

2۔ قومی مفادات كا فروغ

تمام شہریوں كی ذمہ داری ہے كہ قومی مفادات اور ملك كی ترقی و بقا كے لیے ذاتی مفادات سے بالاتر ہو كر كام كریں۔

3۔ قوانین كی پابندی

شہریوں كو پر امن ماحول فراہم كرنے اور ان كے روزمرہ كے معاملات كو كنٹرول كرنے كے لیے جو قوانین بنائے جاتے ہیں، ان كی پابندی اور ان پر عمل درآمد كرنا ہر شہری كا فرض ہے۔

4۔ بروقت ٹیكسوں كی ادائیگی

ہر شہری كا فرض ہے كہ اپنی طرف سے عائد ٹیكسوں كو مكمل اور بر وقت ادا كرے تاكہ ریاست كو اپنے كاموں كی انجام دہی میں دشواری نہ ہو۔

5۔ حالات سے آگاہی

شہریوں كا فرض ہے كہ ملك كے اندر ہونے والے معاملات پر پوری نظر ركھیں۔ حالات سے باخبر رہنا ریاست كے شہریوں كا اہم فرض ہے۔

6۔ سہولتوں كا بہتر استعمال

ریاست افراد كی فلاح و بہبود كے لیے جو مختلف اقدامات اور سہولتیں فراہم كرنے كا بندوبست كرتی ہے ان كی حفاظت اور ان كا صحیح استعمال ہر شہری كا فرض ہے۔

7۔ احساس ذمہ داری

ریاست كے استحكام اور بقا كے لیے ہونے والی تمام كوششوں میں ذمہ داری سے اپنا كردار ادا كرنا اور ریاست كی ترقی كے لیے لگن اور محنت سے كام كرنا ہر شہری كے فرائض میں شامل ہے۔

8۔ فلاحی كاموں میں تعمیری كردار

شہریوں كے فرائض میں یہ بھی ہے كہ اپنی مدد آپ كے تحت فلاح  وبہبود كے مختلف منصوبوں كا آغاز كریں تاكہ زیادہ سے زیادہ سہولتیں اور فائدے حاصل ہوں۔

9۔ مثبت قومی سوچ

ملك كے اندر مثبت قومی سوچ كے فروغ اور ریاست كے خلاف منفی پروپیگنڈے كے خاتمہ كے لیے حكومت كی طرف سے ہونے والی كوششوں اور اقدامات كا بھرپور ساتھ دینا ہر شہری كا فرض ہے۔

[/right]

Offline KhalilSindhi

  • Primary Group
  • *
  • Posts: 26
  • My Points +0/-0
Re: شہریوں كے فرائض
« Reply #1 on: October 12, 2009, 02:30:52 PM »
شکریہ۔