Author Topic: ملاکنڈ بورڈ نے میٹرک سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا  (Read 5051 times)

Offline iram

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 3849
  • My Points +16/-3
  • Gender: Female
ملاکنڈ بورڈ نے میٹرک سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا
پشاور: 11 جون: ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ ملاکنڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2011 کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ بورڈ کے امتحان میں جماعت نہم میں کل 29123 امیدواروں نے حصہ لیا۔ جن میں 17817 امیدوار کامیاب ہوئے۔ نتیجہ 61.18 فیصد رہا۔ سائنس گروپ میں 17798 امیدواروں نے امتحان دیان جن میں 12078 امیدوار کامیاب ہوئے۔ نتیجہ 67.87 فیصد رہا۔
آرٹس گروپ میں امیدواروں کی تعداد 11325 تھی ۔ پاس شدہ طلبہ کی تعداد 5739 ہیں اور ان کا نتیجہ 50.68 فیصد رہا۔ جماعت دہم کے امتحان میں کل 28514 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں 22012 امیدوار کامیاب ہوئے۔ نتیجہ 77.47 فیصد رہا۔ سائنس گروپ میں 16980 طلبا نے امتحان دیا جن میں 13826 طلبہ کامیاب ہوئے نتیجہ 81.43 فیصد رہا۔ پاس شدہ طلبا کی تعداد 8186 ہے۔ نتیجہ 71.59 فیصد رہا۔ بورڈ کے مجموعی نتائج میں حمید اللہ نے 959 نمبر لے کر پہلی پوزیشن طالب علم محمد عباس نے 944 نمبر لے کر دوسری اور ولید احمد نے 938 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ سائنس گروپ میں ان ہی تینوں طلبا نے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنیں حاصل کیں۔
آرٹس گروپ میں نبیلہ رحیم 828 نمبر لے کر پہلی، منیبہ نے 820 نمبر حاصل کر کے دوسری جب کہ طالبہ بی بی صیامہ نے 818 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ امتحانی نتائج کا اعلان گزشتہ روز تعلیمی بورڈ ملاکنڈ کے آڈیٹوریم ہال میں بورڈ کے چیئرمین پروفیسر تاج ملوک اور کنٹرولر امتحانات جہانداد خان مروت نے پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
شکریہ آج پشاور صفحہ 12