Author Topic: میڈیكل كی تعلیم  (Read 3578 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
میڈیكل كی تعلیم
« on: November 16, 2007, 04:09:57 PM »
میڈیكل كا شعبہ بہت اہم شعبہ اس شعبے میں جانے كے لیے ضروری ہے كہ آپ نے ایف ایس سی پری میڈیكل اچھے نمبروں سے پاس كیا ہو ۔پاكستان میں ذہین طلبائ طابات اس شعبے كو زیادہ ترجیح دیتے ہیں ۔كیونكہ نہ صرف ایك ڈاكٹر كا معاشرتی مقام بہت بلند خیال كیا جاتا ہے بلكہ اس شعبے میں معاشی فوائد بھی بے شمار ہیں ۔یہی وجہ ہے كہ ملك كے بے شمار نوجوان لڑكے اور لڑكیاں اس بات كے خواہش مند ہوتے ہیں كہ انہیں ڈاكٹر بننے كا موقع مل جائے ۔

ڈاكٹر بننے كے لیے ایك نوجوان كو بہت سے محنت طلب مراحل سے گزرنا پڑتا ہے ۔چونكہ پری میڈیكل كی تعلیم سے لے كر میڈیكل كالجوں میں پیشہ ورانہ تعلیم حاصل كرنے كے ذریعہ تعلیم صر ف انگریزی ہے اس لیے بعض اوقات بہت سے ذہین طالب علم بھی اس شعبے میں كامیابی حاصل كرنے میں ناكام رہتے ہیں ۔پری میڈیكل میں داخلہ لیتے وقت آپ كو اپنی میٹرك تك كی تعلیمی كاركردگی كو اور ذہنی صلاحیتوں كو پیش نظر ركھنا چاہیے پری میڈیكل میں صرف ایسے نوجوانوں كو ہی داخلہ لینا چاہیے جنہوں نے میٹرك میں كم از كم ٠٧ فیصد نمبر حاصل كیے ہوں ۔اس سے كم نمبرو ں والے طالب علم بہتر ہے كہ میڈیكل كی بجائے كسی اور شعبے میں جانے كی كوشش كریں ۔

ایف ایس سی پری میڈیكل میں آپ كو اردو ،انگریزی ،اسلامیات اور مطالعہ پاكستان كے لازمی مضامین كے علاوہ كیمسٹری ،فزكس ،اور بائیالوجی كے مضامین پڑھنے ہوتے ہیں ۔یہ تینوں مضامین انگریزی زبان میں پڑھائے جاتے ہیں ۔لہذا یا تو آپ نے ابتدائی تعلیم بھی انگریزی میں حاصل كی ہو یا پھر آپ كو انگریزی زبان پر اچھی دسترس حاصل ہونی چاہیے تاكہ آپ انگریزی كی مشكل علمی اور سائنسی اصطلاحوں كو آسانی كے ساتھ سمجھ سكیں ۔كلاس لیكچرز كو بھی آسانی كے ساتھ سمجھ سكیں اور انگریزی لكھنے میں بھی آپ كو اچھی دسترس حاصل ہونی چاہیے تاكہ آپ سوالات كے جوابات آسانی كے ساتھ انگریزی میں لكھ سكیں ۔ایف ایس سی پری میڈیكل میں محض پاس ہوجانے سے آپ كو میڈیكل كالج میں داخلہ نہیں مل سكتا بلكہ میڈیكل كالجوں میں داخلے كا میرٹ بہت بلند ہے ۔لہذا اگر آپ ایف ایس سی میں فرسٹ ڈویژن بھی حاصل كرلیں تو میڈیكل كالج میں داخلہ لینا آسان نہیںہوگا ۔اوپن میرٹ پر داخلہ حاصل كرنے كے لیے آپ كو كم از كم ایف ایس سی میں ستر سے پچھتر فیصد نمبر حاصل كرنا لازمی ہیں ۔ مخصوص نشستوں پر بھی امیدواروں میں اضافے كی وجہ سے میرٹ كافی زیادہ ہوتا ہے ۔یہاں ہم پاكستان كے مختلف میڈیكل كالجوں میں مختصر معلومات فراہم كررہے ہیں جن كی مدد سے آپ كو میڈیكل كالج میں داخلہ حاصل كرنے میں كافی مدد مل سكتی ہے ۔