Author Topic: آرمی میڈیكل كالج راولپنڈی  (Read 2493 times)

Offline Haji Hasan

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 725
  • My Points +4/-1
  • Gender: Male
آرمی میڈیكل كالج راولپنڈی
« on: November 16, 2007, 04:14:09 PM »
اس میڈیكل كالج میں میڈیكل كیڈٹس كو پانچ سال كی تربیت دے كر انہیں قائد اعظم یونیورسٹی اسلام آباد سے ایم بی بی ایس كی ڈگری دی جاتی ہے۔اس كالج سے ایم بی بی ایس كی ڈگری حاصل كرنے والے ڈاكٹروں كو آرمی میڈیكل كور میں مخصوص عرصہ كے لیے خدمات سر انجام دینا لازمی ہیں ۔جو ڈاكٹر ایسا كرنے میں ناكام رہیں انہیں وہ تمام اخراجات یك مشت ادا كرنے پڑتے ہیں جو كالج نے ان كی تعلیم اور تربیت اور دیگر ضروریات پر كئے ہوتے ہیں ۔

﴿١﴾    اہلیت

آرمی میڈیكل كالج میں داخلے كے لئے پاكستان مرد ہو یا عورت شہری ہویا اس كا تعلق آزاد كشمیر سے ہو۔داخلے كے وقت امیدوار كا غیر شادی شدہ اور عمر سترہ اور بائیس سال كے درمیان ہو۔اس نے میٹرك سائنس كے ساتھ فرسٹ ڈویژن میں پاس كیا ہو۔ایف ایس سی میں كم از كم نمبر ٥٦ فیصد ہونے چاہیں ۔

﴿٢﴾    نااہلیت

ایسے امیدوار جو آئی ایس ایس بی سے سكرین آئوٹ یا مسترد كیے گئے ہوں ۔آرمی میڈیكل بورڈ نے انہیں میڈیكلی ان فٹ قرار دیا ہو۔مسلح افواج كی كسی اكیڈمی یا ادارے سے نكالے گئے ہوں ۔آرمی میڈیكل كالج میں داخلے كے لیے نااہل تصور كیے جاتے ہیں ۔

﴿٣﴾   داخلے كا طریقہ كار

آرمی میڈیكل كالج میں داخلے كے انٹرمیڈیٹ سطح كی كیمسٹری ،بیالوجی اور فزكس كا معروضی سوالات پر مشتمل داخلہ ٹیسٹ لیا جاتا ہے۔پھر امیدوار كا میڈیكل ٹیسٹ ہوتا ہے پھر ذہنی آزمائش كا امتحان اور آخر میں انٹرویولیا جاتا ہے۔

میٹرك ایف ایس سی میں داخلہ ٹیسٹ انٹیلی جنس ٹیسٹ اور انٹرویو میں حاصل كردہ نمبروں كی بنیاد پر میرٹ لسٹ تیار كی جاتی ہے ۔جو امیدوار میرٹ لسٹ میں آجائیں انہیں داخلہ دے دیا جاتا ہے۔

مزید معلومات اور ٹیسٹوں كے بارے میں آرمی میڈیكل كالج سے رابطہ كیا جاسكتا ہے۔نیز ایسی كتب بھی مل جاتی ہیں جو آرمی میڈیكل كالج میں ہونے والے ٹیسٹوں كے پرچوں كے نمونوں پر مشتمل ہوتی ہے۔