Author Topic: رشید ارشد الفاظ سے بھی تصویر بناتے ہیں، غازی صلاح الدین  (Read 2456 times)

Offline گل

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 1045
  • My Points +1/-2
  • Gender: Male

رشید ارشد الفاظ سے بھی تصویر بناتے ہیں، غازی صلاح الدین
   
کراچی (اسٹاف رپورٹر) ممتاز دانشور غازی صلاح الدین نے کہا ہے کہ رشید ارشد صرف رنگوں سے نہیں الفاظ سے بھی تصویریں بناتے ہیں۔ لکیر ان کے احساس اور اظہار کی اساس ہے۔ ”جنگل میں منگل“ ایک ایسا گلدستہ ہے کہ جیسے رنگوں سے باتیں کریں اور باتوں سے خوشبو آئے۔ یہ بات انہوں نے یہاں انڈس ویلی اسکول آف آرٹ کے زیراہتمام رشید ارشد کے مزاحیہ مضامین کے مجموعہ ”جنگل میں منگل“ کی تقریب اجراء میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جس کی صدارت آفتاب ٹپال نے کی۔ غازی صلاح الدین نے کہا کہ رشید ارشد روانی اور پرکشش شستہ انداز تحریر میں بات کہتے ہیں۔ ان کی لطیف گرفت ہی ان کا کمال ہے۔ قبل ازیں ثمینہ خان نے خیرمقدمی کلمات ادا کیے۔ مہمان خصوصی غازی صلاح الدین اور صدر محفل کو ”جنگل میں منگل“ پیش کرکے رونمائی کی رسم ادا کی گئی۔ محترمہ حجاب نے مختلف مضامین سے فکاہی اقتباسات پیش کیے۔



شکریہ روزنامہ جنگ