Author Topic: پشاور: بس نے طالبعلم کو کچل ڈالا  (Read 2138 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
پشاور: بس نے طالبعلم کو کچل ڈالا
« on: November 07, 2008, 10:33:40 PM »


پشاور: بس نے طالبعلم کو کچل ڈالا

پشاور.............پشاور میں بس نے طالبعلم کو کچل ڈالا۔ جس کے بعد مشتعل طلبا نے بس کو آگ لگا دی۔عینی شاہدین کے مطابق پشاور کے مصروف ترین خیبر بازار میں سرکاری سکول کا طالبعلم کامران گھر جانے کے لئے جیسے ہی بس پر چڑھا ڈرائیور نے بس تیز کر دی۔ جس کے باعث وہ گاڑی کے نیچے آکر موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔ واقعے کے بعد مشتعل طلبا نے سڑک بلاک کر دی اور بس کو آگ لگادی۔ فائر بریگیڈ کے عملہ نے آگ پر قابو پا لیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر مظاہرین کو منتشر کر دیا۔ واقعے کی ایف آئی آر مقامی پولیس اسٹیشن میں درج کر لی گئی ہے۔ بس کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔



شکریہ جنگ
...................