PakStudy :Yours Study Matters

Education News / Students Organisation => Students Organisation In Pakistan => ATI Pakistan => Topic started by: ATI Karachi on October 04, 2009, 02:07:51 PM

Title: MASSEGE FROM ATI Karachi Division اس گلشن ہستی میں لوگو تم پھول بنو یا خار بنو
Post by: ATI Karachi on October 04, 2009, 02:07:51 PM

اس گلشن ہستی میں لوگو تم پھول بنو یا خار بنو
تم جو بھی ہو پر اتنا تو لازم ہے با کردار بنو

دنیا میں رستے دو ہی تو ہیں ۔۔۔
اک کُفر کا - اک اسلام کا ہے
یا کُفر لگا لو سینوں سے
یا دین کے پہرے دار بنو ۔۔
تم جو بھی ہو پر اتنا تو لازم ہے با کردار بنو

کیوں حیراں ہو دوراہے پر
اک راہ پے تم کو چلنا ہے
اسلام کا یا تو نام نہ لو
یا جراءت کے معیار بنو
تم جو بھی ہو پر اتنا تو لازم ہے با کردار بنو

ذلت سے جہاں میں جی لو تم
یا جام شہادت پی لو تم
یا بزدل ہو کے چھپ جاؤ
یا ہمت کی تلوار بنو
تم جو بھی ہو پر اتنا تو لازم ہے با کردار بنو

اک سمت گروہ فرعون کا ہے
اک سمت خدا کے عاشق ہیں
تم حق والوں سے مل جاؤ
یا باطل کے دلدار بنو
تم جو بھی ہو پر اتنا تو لازم ہے با کردار بنو

اک سمت روش ابو جہل کی ہے
اک سمت نبی (صلی اللہ وعلیہ وسلم) کا اُسوہ ہے
یا جھیلو آگ جہنم کی
یا جنت کے حقدار بنو
تم جو بھی ہو پر اتنا تو لازم ہے با کردار بنو

یہ وقت نہیں ہے چُھپنے کا
اب اصلی روپ میں آ جاؤ
تم دین کے پہرے دار بنو
یا فرعونوں کے یار بنو
تم جو بھی ہو پر اتنا تو لازم ہے با کردار بنو

یہ ذوق تمہارا کتنا ہے
یہ فیصلہ اب تو ہو جائے
یا ساغر آب کوثر کے
یا مغرب کے مہ خوار بنو
تم جو بھی ہو پر اتنا تو لازم ہے با کردار بنو

اس گلشن ہستی میں لوگو تم پھول بنو یا خار بنو
تم جو بھی ہو پر اتنا تو لازم ہے با کردار بنو
Title: Re: MASSEGE FROM ATI Karachi Division اس گلشن ہستی میں لوگو تم پھول بنو یا خار بنو
Post by: AKBAR on October 05, 2009, 08:14:47 PM

اچھی شعری ہے ۔ اگر شعر کا نام بھی ساتھ ہوتا تو زیادہ بہتر تھا۔

Title: Re: MASSEGE FROM ATI Karachi Division اس گلشن ہستی میں لوگو تم پھول بنو یا خار بنو
Post by: ATI Karachi on November 11, 2010, 03:18:37 PM
Mere Khooon ME ShAaMiL  _______________  A T I