Author Topic: میڈیکل کالجز میں بلوچستان ،فاٹا اوربلتستان کے طلباء کیلئےایک ایک سیٹ مختص  (Read 1230 times)

Offline sb

  • Good Member Group
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 29120
  • My Points +5/-0
  • Gender: Female

  میڈیکل کالجز میں بلوچستان ،فاٹا اوربلتستان کے طلباء کیلئےایک ایک سیٹ مختص
لاہور: پی ایم ڈی سی نے نجی میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں بلوچستان ،فاٹا اور گلگت بلتستان کے طالب علموں کیلئے میرٹ پر ایک ایک سیٹ مختص کر دی ،ذرائع کے مطابق ان صوبوں کے بچوں کا داخلہ پنجا ب، سندھ، خیبر پختونخوا اور وفاق کی حدود میں قائم کالجز میں رواں تعلیمی سال میں دیا جائے گا۔پی ایم ڈی سی کی جانب سے ہر پرائیوٹ کالج میں منظور شدہ سیٹوں کے علاوہ ایک اضافی سیٹ ان علاقوں کے بچوں کے لیے مختص کی ہے ۔سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈ میڈیکل ایجوکیشن کو لکھے گئے ایک مراسلے کے مطابق پنجاب اور سندھ کے ہرپرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں ایک سیٹ بلوچستان کے بچوں کیلئے مختص ہے، فاٹا ، کے پی اور گلگت بلتستان کے بچوں کے لیے وفاقی حکومت کے حدود میں قائم کالجز میں ایک ایک سیٹ مختص کی گئی ہے ، طالبعلموں کے لیے لازمی ہو گا کہ وہ ان علاقوں کے ڈومیسائل رکھتے ہو اور انہو ں نے ایف ایس سی تک کی تعلیم بھی انہیں علاقوں سے حاصل کی ہو اور ایف ایس سی میں کم از کم 60فیصد نمبر بھی حاصل کیے ہوں ۔
حوالہ: یہ خبر روزنامہ جنگ لاہور ایڈیشن میں مورخہ 5 نومبر 2018ء کو شائع ہوئی
If you born poor, its not your fault....But if you die poor, its your fault...."Bill Gates"