Author Topic: انٹرنیٹ کے نشے سے چھٹکارا دلو انے کا ادارہ  (Read 2363 times)

Offline AKBAR

  • Editorial board
  • Hero Member
  • *****
  • Posts: 4924
  • My Points +1/-1
  • Gender: Male
    • pak study
انٹرنیٹ کے نشے سے چھٹکارا دلو انے کا ادارہ
   
نیو یارک…سینٹرل مانیٹرنگ ڈیسک…امریکہ میں انٹر نیٹ کے نشے سے چھٹکارا پانے کے لیے مرکزبحالی قائم کیا گیا ہے۔ ری سٹارٹ (Re Start) نامی اس مرکز میں ویڈیو گیمز ، موبائل فون ، فیس بک اور ٹو ئٹر جیسے انٹرنیٹ پروگراموں کا نشے کی حد تک عادی ہو جانے والے افراد کا نفسیاتی طریقوں سے علاج کیا جاتا ہے۔ پینتا لیس روزہ اس پروگرام میں متاثرہ مریض کو گھر کے کاموں ، باغبانی ، ایکسر سائز ، کھانا پکانے جیسے کاموں میں مصروف رکھا جاتاہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ ری اسٹارٹ نامی یہ مرکز مائیکرو سوفٹ کے ہیڈ کوارٹر اور کمپیو ٹر کی صنعت کے عالمی مرکز Redmond کے قریب ہی وا قع ہے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں موبائل اور انٹر نیٹ کا استعمال خطرناک شکل اختیا ر کرتا جارہا ہے ۔ دنیا کے کئی مما لک میں اسے نشہ آور ادویات کے استعمال جیسا ہی خطر ناک قرار دے دیا گیا ہے۔
شکریہ جنگ