Author Topic: فلاحی اسلامی ریاست كے فرائض  (Read 2336 times)

Offline Abdullah gul

  • Teme-03
  • Hero Member
  • **
  • Posts: 3411
  • My Points +3/-0
  • Gender: Male
فلاحی اسلامی ریاست كے فرائض
« on: September 01, 2009, 12:34:57 PM »
فلاحی اسلامی ریاست كے فرائض

1۔ روزگار كی فراہمی:

ہر فرد كے لیے روزگار كی فراہمی اسلامی ریاست كی ذمہ داری ہوتی ہے۔

2۔ تعلیم كی فراہمی

اسلامی ریاست میں بسنے والے لوگوں كی صحت اور تعلیم كی بنیادی ضروریات كو پورا كرنے كے لیے ضروری اقدامات كرنا ریاست كے بنیادی فرائض میں شامل ہے۔

3۔ باہمی مشاورت

ایك فلاحی اسلامی ریاست میں تمام معاملات باہمی مشاورت اور اتفاق رائے سے طے كیے جاتے ہیں۔

4۔ ترقی كے مواقع

ایك فلاحی اسلامی ریاست میں معاشرتی انصاف كے مطابق ہر ایك كو اپنی صلاحیتوں كے اظہار كے مناسب اور بہتر مواقع فراہم كیے جاتے ہیں۔

5۔ بہتر اقتصادی حالت

ایك اسلامی فلاحی ریاست لوگوں كی اقتصادی حالت كو بہتر بنانے كے لیے نئے نئے منصوبے شروع كرتی ہے تاكہ لوگوں كو بہتر روزگار فراہم كیا جائے۔

6۔ فوری اور سستا انصاف

فوری اور سستا انصاف فراہم كرنا ایك اسلامی فلاحی ریاست كی بنیادی ذمہ داری ہے تاكہ لوگوں كے اندر احساس محرومی پیدا نہ ہو اور وہ اپنے وطن كے لیے ہر قربانی دینے كے لیے تیار رہیں۔

7۔ دولت كی منصفانہ تقسیم

ایك فلاحی ریاست میں دولت كی اجارہ داری چند ہاتھوں میں ہونے كی اجازت نہیں ہوتی۔

8۔ قانون كی حكمرانی

اسلام كا فلاحی ریاست كا نظریہ یہ ہے كہ اس كے اندر رہنے والا ہر فرد اپنے آپ كو ہر لحاظ سے محفوظ سمجھے۔ شہری سے ریاستی معاملات میں مشاورت كی جائے۔

Offline KhalilSindhi

  • Primary Group
  • *
  • Posts: 26
  • My Points +0/-0
Re: فلاحی اسلامی ریاست كے فرائض
« Reply #1 on: October 12, 2009, 02:36:12 PM »
شکریہ۔